in

قربانیاں میں دوں، نااہل میں ہوں، پھر شہباز شریف کو وزیراعظم امیدوار قرار دینے والے شاہد خاقان عباسی کون ہوتے ہیں، مریم نواز سابق وزیراعظم سے سخت ناراض ہو گئیں، معروف صحافی کا دعویٰ

قربانیاں میں دوں، نااہل میں ہوں، پھر شہباز شریف کو وزیراعظم امیدوار قرار دینے والے شاہد خاقان عباسی کون ہوتے ہیں، مریم نواز سابق وزیراعظم سے سخت ناراض ہو گئیں، معروف صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جی این این ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے ناراضی کا اظہار کیا ہے کیونکہ انہوں نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار قرار دیا ہے،

معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی شادی پر مریم نواز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم کا امیدوار شہباز شریف کو قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قربانیاں میں دوں، نااہل میں ہوں تو پھر وزارتِ عظمی کے امیدوار شہباز شریف کیوں۔ معروف صحافی نے کہاکہ شریف خاندان میں سیاسی وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے میں اگر کوئی رکاوٹ ہیں تو وہ مریم نواز ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی

گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روہے کمی قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ نااہل حکمران آئی ایم ایف کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔

حکومت نے اپنیمافیاز کو نوازنے کے لیے آٹا،چینی،گھی،ادویات،گیس، بجلی میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ تبدیلی سرکار نے غریبوں،محنت کشوں، مزدوروں،کسانوں سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واضح کمی ہوچکی ہے۔

لیکن حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جائز کمی نہ کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے۔قرار دادمیں مطالبہ کیاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کمی کرے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منفرد شادی۔۔ 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں سے پسند کی شادی کرلی

”96 سالوں سے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے والے بزرگ ماشااللہ“