in

مجھے سب کچھ مردوں نے سکھایا ،شہرقائد میں پٹرول پمپ پرکام کرنیوالی یہ خاتون کون ہیں؟

مجھے سب کچھ مردوں نے سکھایا ،شہرقائد میں پٹرول پمپ پرکام کرنیوالی یہ خاتون کون ہیں؟

“مجھے سب کچھ مردوں نے سکھایا کہ کیسے فیول بھرنا ہے۔ کام کی ساری تربیت یہاں پر موجود ساتھی

مردوں نے کیں۔ اب گاہک بھی خوش ہوتے ہیں کہ ہماری خواتین اتنی محنتی ہیں کہ باعزت طریقے سے کام کرکے روزی کما رہی ہیں“یہ کہنا ہے چاند بی بی کا جو کراچی کے ایک پیٹرول پمپ میں ملازم ہیں۔ چاند بی بی کی تعلیم میٹڑک تک ہے

اور وہ پہلے ہیلتھ ورکر تھیں۔پیٹرول پمپ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آج تک صرف مردوں کو ہی کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ لیکن اب خواتین بھی روزی کے حصول کے لئے اس شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔چاند بی بی برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتی ہیں

کہ انھوں نے یہ کام شروع کیا تو ساتھ ہی اپنی دوست کو بھی ملازمت پر لے آئیں اور اس کے بعد کچھ اور خواتین بھی آگئیں۔محنت تو ہر کام میں ہوتی ہےپیٹرول پمپ پر ملازمت اور محنت کے حوالے سے ایک خاتون ورکر کا کہنا تھا کہ “8 گھنٹہ کھڑا ہونے کی ڈیوٹی ہے تو دھوپ بھی لگتی ہے

اور تھکن بھی ہوتی ہے لیکن ماحول اچھا ہے اور لنچ بریک کے علاوہ نماز کا وقفہ بھی ملتا ہے تو اچھا وقت گزر جاتا ہے باقی محنت تو ہر کام میں کرنی ہوتی ہے“جو کام مرد کرسکتے ہیں وہ کام خواتین بھی کرسکتی ہیں۔محمد علی خاور جو اس پیٹرول پمپ کے مینیجر ہیں ان کا کہنا ہے کہ “ہمارے پیٹرول پمپ میں 5 خواتین کام کررہی ہیں جن میں سے ایک سن اور بول نہیں سکتیں۔ ہمارا خواتین کو ملازمت دینے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا

کہ خواتین ہر وہ کام کرسکتی ہیں جو مرد کرسکتے ہیں۔ ہم اپنی ملازم خواتین کو مردوں سے زیادہ تنخواہ اور آنے جانے کے لئے الگ سے 2500 الاؤنس بھی دیتے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہارون الرشید نے بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

جیل میں آتشزدگی ایک ساتھ 38 قیدی جل کر ہلاک۔۔۔خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائیں گے