in

ہارون الرشید نے بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ہارون الرشید نے بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ این اے 133میں 12سے 15فیصد ٹرن آئوٹ رہا،باقی تو خریدے گئے ووٹ ہیں، قرآن مجید ،بائبل پر بھی حلف لیا گیا،اس حلقے میں کچی اور غریب آبادیاں کافی ہیں، بے پناہ دولت لٹائی گئی،پیپلز پارٹی کا ٹارگٹ جیتنا نہیں،وہ جانتے ہیں کہ ہم نہیں

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ این اے 133میں 12سے 15فیصد ٹرن آئوٹ رہا،باقی تو خریدے گئے ووٹ ہیں، قرآن مجید ،بائبل پر بھی حلف لیا گیا،اس حلقے میں کچی اور غریب آبادیاں کافی ہیں،

بے پناہ دولت لٹائی گئی،پیپلز پارٹی کا ٹارگٹ جیتنا نہیں،وہ جانتے ہیں کہ ہم نہیں جیت سکتے ، ن لیگ کے جیتنے کا وا ضح امکان تھا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

پیپلز پارٹی کی پوزیشن میں کیا بہتری آئی ، خریدے ہوئے ووٹ ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا مریم نواز بیٹے کے ولیمے کیلئے 15 دن کی چھٹی پر ہیں،2لاکھ مہمان آنے ہیں،جتنے ان کے پاس وسائل ہیں اور اس خاندان کا جتنا مینجمنٹ کا تجربہ ہے

تو ان کو چھٹی کی کیا ضرورت تھی،یہ کبھی مریم کو آگے بڑھاتے اور کبھی شہباز شریف کو،اس وقت شہباز شریف کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم میں شدید اختلافات ہیں،مولانا فضل الرحمان تو اب بھی کہتے ہیں کہ استعفے دو۔سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی کہا گیا ہے کہ استعفے دو،ن لیگ کے لوگوں نے انکارکردیا کہ استعفے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ن لیگ ان ہائوس تبدیلی چاہتی ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا ایم کیو ایم والے عمران خان کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں،حالات سازگار ہونے کا راولپنڈی پر انحصار ہے تو وہ بالکل چھوڑ کر چلے جائیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری سرور ایک فعال کردار چاہتے ہیں،انہیں یہ باتیں پبلک میں نہیں کرنی چاہئیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یااللہ خیر صوبائی دارالحکومت میں دھماکا،امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تشویشناک اطلاعات موصول

مجھے سب کچھ مردوں نے سکھایا ،شہرقائد میں پٹرول پمپ پرکام کرنیوالی یہ خاتون کون ہیں؟