in

جیل میں آتشزدگی ایک ساتھ 38 قیدی جل کر ہلاک۔۔۔خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائیں گے

جیل میں آتشزدگی ایک ساتھ 38 قیدی جل کر ہلاک۔۔۔خبر پڑھ کر آپ افسردہ ہوجائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں آتشزدگی سے38 قیدی جل کر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق 12افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے

جبکہ 26افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔برونڈی کے نائب صدر پراسپر بازومبانزا نے ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید 69 افراد زخمی ہیں۔برونڈی کی حکومت کا کہنا ہے

کہ ملک کے دارالحکومت گیٹیگا میں منگل کی صبح آگ لگنے سے 38قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔نائب صدر پراسپر بازومبانزا نے ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید 69 افراد زخمی ہیں۔ مقامی رپورٹوں کے مطابق گیٹیگا کی جیل میں 1,500 سے زائد قیدی ہیں

جبکہ یہ صرف 400 قیدیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی اور اونچے اونچے شعلے اٹھنے لگے۔خیال رہے اس سے پہلے رواں سال اگست میں بھی اسی جیل میں آگ بھڑک اٹھی تھی

لیکن اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات جلد ہی سامنے آئے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مجھے سب کچھ مردوں نے سکھایا ،شہرقائد میں پٹرول پمپ پرکام کرنیوالی یہ خاتون کون ہیں؟

پی ٹی آئی رہے گی لیکن عمران خان نہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی 8سال پرانی ویڈیو منظر عام پر لانے کی تیاریاں؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات