ماں بیٹی کو اُس کی محبت سے ملانے گئی تھی لیکن خود ہی دل دے آئی۔مسئلے کا دلچسپ حل
چین کے صوبے جیانگسو کی 49 سالہ ماں اپنی 21 سالہ بیٹی کو اس کے متوقع محبوب سے ملانے لے گئی تھی۔
ملاقات کے بعد بیٹی کو 29 سالہ کاروباری شخص پسند نہیں آیا لیکن اس کی ماں اس اجنبی کو دل دے بیٹھی۔ماں کو اندازہ ہوا
کہ اس کی بیٹی اس رشتے کو قبول نہیں کرے گی اس لیے اس نے اس تعلق کو خفیہ رکھا
وقت گزرتا رہا ، پھر کچھ عرصے بعد لڑکی کو حادثاتی طور پر فون سے معلوم ہوا کہ اس کی ماں کا معاشقہ چل رہا ہے اوروہ بھی اس شخص سے ، جسے وہ ٹھکرا چکی ہے۔
اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کی ماں پھر سے ماں بننے والی ہے۔
یہ سب کچھ جان کر لڑکی اور اس کی ماں آمنے سامنے آگ
ئے۔ لڑکی کا کہناہے کہ اگر اس کی ماں نے اس شخص کو اسکا سوتیلا باپ بنانے کی کوشش کی تو وہ خود کشی کر لے گی۔
اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے تینوں نے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تینوں ہی ماہر نفسیات کے پاس چکر لگا رہے ہیں۔