پاکستان کے اہم شہر میں تھانے سے 2 کروڑ روپے کی نقدی چوری ہو گئی ، حیران کن طریقہ واردات کا انکشاف
کراچی(ویب ڈیسک) شہرقائد میں تھانے بھی محفوظ نہ رہ سکے،آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے 2 کروڑ 7لاکھ روپے سے زائد رقم چوری کرلی گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے مال خانے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں
ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 7 روزمیں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی ۔چوری کی جانے والی رقم
کیس پراپرٹی تھی اور گزشتہ 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود تھی۔پولیس حکام کے مطابق رواں سال فروری میں داؤد پوتہ روڈ پرسنارسے ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹے گئے تھے
پولیس نے واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرکے رقم برآمد کی تھی اورمال خانے میں بطور کیس پراپرٹی رکھی تھی۔ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے ایکسپریس کو بتایا کہ مال خانے سے 2 کروڑ
روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کریں گے جبکہ تحقیقاتی ٹیم
میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زاہدہ پروین اور ایس پی صدرعلی مردان شاہ شامل ہیں۔انھوں نے بتایاکہ تفتیشی افسر کی غفلت سامنے آئی ہے ۔ دس اکتوبر کو کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر رقم کے ساتھ پیش نہیں ہوا ،11 اکتوبر کو آئی او نے بتای
ا کہ رقم مال خانے سے غائب ہے ۔انھوں نے بتایا کہ مال خانے میں کیس پراپرٹی کی حفاظت کے ذمہ دار4 پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جن میں ہیڈ محررعبداللہ ، تفتیشی افسرمحمود اور مال خانے کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس گارڈ شامل ہے ۔