in

مریم کو پنجاب کی وزارت اعلٰی کے منصب پر بٹھانا کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔

مریم کو پنجاب کی وزارت اعلٰی کے منصب پر بٹھانا کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چودھری نے اپنے وی لاگ میں مریم نواز کی سزا ختم ہونے کے حوالے سے اپنے ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اب الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ

میر ی ذاتی رائے کے مطابق اب مریم نواز کو ایم پی اے کا الیکشن لڑوایا جائے گا تاکہ پنجاب کے اندر ان کی حکومت بنائی جائےاور انہیں چیف منسٹر پنجاب بنا دیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کے پیچھے دو وجوہات ہیں ، ایک جبکہ تک پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ نہیں آتا ، اس وقت تک ن لیگ الیکشن کی طرف نہیں جا سکتی ، کیونکہپنجاب ان کا قلعہ ہے

اور قلعے کے اوپر ہی کسی اور کی حکمرانی ہو گی ، چودھری پرویز الہٰی وہاں بیٹھیں گے تو پھر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے اندر جیتنے کا تصور کو فراموش کر دے اور یہ ن لیگ قابل قبول نہیں ہے ،لہذا الیکشن سے قبل کسی بھی طرح مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت واپس لینی ہے ، تاکہ وہ کچھ معاملات کو ٹھیک کر سکے اور اس کے بعدالیکشن کی طرف جا سکیں ، لہذا ایک بات تو طے ہے کہ پنجاب کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی

، اس کے بغیر ن لیگ کسی بھی طرح الیکشن میں نہیں جا ئے گی ۔ سینئر اینکر پرسن جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ مریم نواز صاحبہ پوری پارٹی کے اندر واحد شخصیت ہیں جو لوگوں کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،جنہیں تقریر کرنی آتی ہے ، جسے بات کرنی آتی ہے ، جسے لوگ دیکھنے اور سننے کیلئے لوگ گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں ،

اس کے علاوہ پارٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کو ہم کہہ سکیں کہ وہ عمران خان کی ٹکر کا بندہ ہے ، مریم نواز ہی عمران خان کو ٹھیک ٹھاک ٹکر دے سکتی ہیں ، ان کا مقابلہ کر سکتی ہیں ، لہذاانکا میدان کے اندر رہنا پاکستان مسلم لیگ کیلئےمجبوری ہے ۔ جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ تیسری وجہ یہ بھی ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی صورت میں پنجاب ایک تجربہ کیا گیا تھا جو بری طرح فیل ہو گیا

، جس سے پارٹی کو ایسے نقصانا ت ہوئے جن کو ازالہ کرنے پارٹی کے کسی دوسرے شخص کے پاس نہیں ہے ، اس کو صرف مریم نواز صاحبہ ہی ٹھیک کر سکتی ہیں کیونکہمریم نواز چیف منسٹر پنجاب ہوں گی تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پیچھے میاں نواز شریف صاحب ہیں ، کیونکہ میاں نواز شریف پارٹی ہیں ، اور پارٹی کے سربراہ یا پارٹی

کسی ایک شخص کے پیچھے ہو گی تو اس سے یہ معاملے ابھرے گا کہ اب یقیناً معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ مریم نواز کا فیس پارٹی کا فیس ہو گا ، میاں نواز شریف کا فیس ہو گا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیٹے کی اس حرکت نے انہیں رُلا دیا ۔۔ سلمان خان کی مدد کرنے والے مشہور اداکار سنیل شیٹھی اب کس حال میں ہیں

9 سال سے گردے فیل تھے، ڈاکٹر نے کہا یہ 3 دن بعد مر جائے گا ۔۔ مرتے ہوئے بھائی کو گردہ دینے والی بہن جو سب کے لئے مثال بن گئی