in

بیٹے کی اس حرکت نے انہیں رُلا دیا ۔۔ سلمان خان کی مدد کرنے والے مشہور اداکار سنیل شیٹھی اب کس حال میں ہیں

بیٹے کی اس حرکت نے انہیں رُلا دیا ۔۔ سلمان خان کی مدد کرنے والے مشہور اداکار سنیل شیٹھی اب کس حال میں ہیں

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری اس خبر میں آپ کو سلمان خان اور سنیل شیٹھی کے بارے میں بتائیں گے۔

سنیل شیٹھی بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ نام ہیں جو کہ شروعات میں تو بطور ہیرو جلوہ گر ہوتے تھے تاہم پھر ایک وقت ایسا آیا کہ نوبت سائڈ رولز کی حد تک آ گئی۔

لیکن دوسری جانب سلمان خان اب بھی لیڈ رول میں دکھائی دیتے ہیں، ان دونوں کی کہانی کافی منفرد اور مختلف بھی ہے۔ تاہم جس طرح سنیل شیٹھی نے سلمان خان کی مدد کی وہ سلمان اب تک نہیں بھولتے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جب کے ان کے پاس پہننے کو کپڑے تک نہیں تھے، تو سنیل شیٹھی نے اپنی کپڑوں کی دکان سے مجھے پہننے کے لیے ایک شرٹ دی تھی۔

سلمان خان سے پوچھا گیا کہ زندگی کا سب سے یادگار لمحہ کیا تھا؟ جس پر سلمان نے بتایا کہ شروعات میں جب میرے پاس پیسے نہیں ہوا کرتے تھے تو اس وقت می سنیل شیٹھی کی کپڑوں کی دکان میں گیا تھا۔ اس وقت میں اس حد تک غریب تھا کہ یہ سب خریدنا بھی میرے لیے مشکل تھا اور سوچ نہیں سکتا تھا۔

تب سنیل نے دیکھا کہ میں خالی بٹوے کو تک رہا ہوں، اس وقت سنیل نے مجھے مہنگے برانڈ کی شرٹ تحفے میں دی تھی۔

سلمان خان اس پورے منظر کو بتاتے ہوئے اشکبار تھے، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے اس وقت کا ایک ایک منظر انہیں آج بھی یاد ہے۔

دوسری جانب آج سنیل شیٹھی فلم انڈسٹری میں بطور مہمان ہی مدعو کیے جاتے ہیں، کیونکہ اب وہ فلموں میں انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں، انہیں کوئی کاسٹ نہیں کرتا یا پھر وہ خود خیر باد کہہ چکے ہیں، تاہم ان کے بیٹے اس وقت فلمی دنیا میں اپنا نام کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سب میں سنیل شیٹھی کو خوشی ہے، بیٹا اب ایک اچھا انسان بن چکا ہے، بیٹے کی اچھی عادات کو دیکھ کر والد جذباتی ہو گئے تھے یہاں تک کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ کیونکہ کرونا کے وقت میں جہاں ہر کوئی متاثر تھا، وہیں سنیل شیٹی کے بیٹے آہان نے والد کو حیران کر دیا تھا۔

آہان نے اپنے کریو ممبر کی مشکلات کو محسوس کیا تھا، یہی وجہ تھی کہ والد سے بیٹے نے کریو ممبر کو اپنے پاس سے پیسے دینے کی خواہش ظاہر کی، اس بات نے سنیل شیٹھی کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہاں اب میرا بیٹا سچ مچ جوان ہو گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیاسی لانڈری 24 گھنٹے سہولت موجود،پہلے آئیں پہلے پائیں ۔۔۔۔ارشاد بھٹی کی معنی خیز تحریر

مریم کو پنجاب کی وزارت اعلٰی کے منصب پر بٹھانا کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔