صرف چند دنوں میں اس شخص نے اپنا وزن 70کلو کم کیسے کیا ؟ موٹاپے سے تنگ افراد یہ خبر ضرور پڑھیں
موٹاپے سے جان چھڑانا جان انتہائی کٹھن کام ہے تاہم اگر محرک طاقتور ہو تو وزن کم کرنا کچھ ایسا بھی مشکل نہیں رہتا۔
اس سلسلے میں اس امریکی نوجوان کی مثال ہی لیجیے، جسے اس کی گرل فرینڈ نے موٹاپے کی وجہ سے چھوڑ دیا اور
آج وہ شخص موٹاپا کم کرنے کے بعد سوشل میڈیا سٹار بن چکا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس نوجوان کا نام پووی ہے
جس کا وزن ایک وقت میں 139کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس کی گرل فرینڈ نے بھی اسے ہاتھ جوڑ دیئے۔
اپنی گرل فرینڈ کے چھوڑ جانے سے پووی کو وزن کم کرنے کی ایسی تحریک ملی کہ اگلے چند ماہ میں وہ اپنے وزن میں 70
کلوگرام تک کمی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پووی نے اپنا طرز زندگی یکسر تبدیل کر دیا۔ فاسٹ فوڈز کی بجائے صحت مندانہ کھانا کھانے لگا
اور جم میں پسینہ بہانے لگا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا اور ویڈیوز پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔ جب تک اس
کا وزن کم ہوا وہ ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہو چکا تھا۔ آج پووی ایک سلم سمارٹ نوجوان ہے جس کے فالوورز لاکھوں میں ہیں۔