جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ
برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج سوورین پریڈ فارکمیشنگ
کورس 213 میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کی۔سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی میں منعقد تقریب میں درجنوں ممالک کے فوجی سربراہان بھی شریک تھے
۔پریڈ میں جنرل قمرجاوید باجوہ کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار اور ملٹری اتاشی کرنل رانا آصف خان بھی شریک ہوئے
۔رائل ملٹری اکیڈمی کی بنیاد 1741 میں وُلچ میں آرٹلری اور انجنیئر کی تربیت کیلئے قائم کی گئی تھی اور دوسری جنگ عظیم کے
بعد رائل ملٹری اکیڈمی اور رائل ملٹری کالج کوضم کرکے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ قائم کی گئی۔سینڈھرسٹ میں پہلی کمیشنگ پریڈ 14 جولائی
1948 کو منعقد ہوئی تھی۔ سی سی 213 میں تربیت مکمل کرنے والوں میں 208 برٹش کیڈٹس کے علاوہ 26 ممالک کے
41 انٹرنیشنل آفیسرزکیڈٹس بھی شامل تھے۔وزارت دفاع کے مطابق سی سی 213 میں تربیت مکمل کرنے والوں میں پاکستانی کیڈٹس بھی شامل تھے۔