کب اورکیسے کتنے میں بکے؟؟ پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعودکی ترکیہ روانگی کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود مجیدکی ترکیہ روانگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری مسعود مجید رات 3 بج کر27 منٹ پرترکیہ روانہ ہوئے، مسعود مجید ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 715 پرلاہور سے استنبول روانہ ہوئے۔
خیال رہےکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدی نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود پر 40 کروڑ روپے لےکر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ایک انتخاب پراثر انداز ہونے کے لیے شیطانی کھیل شروع کیا گیا ہے ، ملک کا وزیرداخلہ کہہ رہا ہے
کہ 5، 6 ارکان ادھر ادھر ہوسکتے ہیں، رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے چوہدری مسعود مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں
اور ترکی پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو دبئی توکسی کو ترکیہ میں ہوٹل بک کرکے دے رہے ہیں،
زرداری اینڈ کمپنی ہر حالت میں حکومت سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، ہر ٹھیکیدار آصف زرداری اینڈ کمپنی کو پیسے دے رہا ہے۔