in

خاموشی سے نکاح کرنے والی عریشہ خان تصاویر وائرل ہونے پر بھڑک اٹھیں

خاموشی سے نکاح کرنے والی عریشہ خان تصاویر وائرل ہونے پر بھڑک اٹھیں

لاہور( این این آئی )نامور اداکارہ عریشہ رضی خان نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر فوٹو گرافر کمپنی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے

۔اسٹوڈیو 86 نے سوشل میڈیا پر اداکارہ عریشہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب اداکارہ کو ان کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اداکارہ نے نکاح کے موقع پر چاندی کے زیورات کے ساتھ پیچ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا تاہم نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد

نے شرکت کی تھی۔دوسری جانب اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ جیسا کے آپ لوگوں نے میرے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھی ہے یہ ایک نجی تقریب تھی ۔

اداکارہ نے فوٹوگرافر کمپنی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور دل دکھانے والی حرکت ہے جنہوں نے میرے نکاح کی ویڈیو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی حالانکہ وہ جانتے تھے

کہ یہ ایک نجی تقریب ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ فوٹوگرافر کمپنی نے صرف تھوڑی سے مشہوری اور ویوز کیلئے میرے اہل خانہ کے لمحات کو وائرل کردیا،

میں اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر خود شیئر کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر شیئر کرے

۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ایسی کمپنی سے کوئی بھی کام نہ کروائیں جو آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے نجی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کب اورکیسے کتنے میں بکے؟؟ پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعودکی ترکیہ روانگی کی تفصیلات سامنے آگئیں

’میری زندگی پر فلم بنے تو اس میں ہیرو براڈ پٹ ہونا چاہیے‘ احمد شہزاد کی معصومانہ خواہش ، اینکر کی بھی ہنسی نکل گئی