in

میرا بیٹا ایک دن ضرور آنکھیں کھولے گا۔۔ سعودی شہزادے کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ 17 سال سے کومہ میں ہے؟

میرا بیٹا ایک دن ضرور آنکھیں کھولے گا۔۔ سعودی شہزادے کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ 17 سال سے کومہ میں ہے؟

سعودی شاہی خاندان کے اہم فرد شہزادہ ولید بن خالد بن طلال جو 17 سال بعد بھی آج تک کومہ میں ہے۔ سعودی شہزادے کی اتنے طویل عرصے تک کومہ میں رہنے کے پیچھے ایک واقعہ موجود ہے جو پڑھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

سعودی میڈیاکے مطابق شہزادہ ولید 2005 میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، تب سے لے کر وہ آج تک کومہ میں ہیں۔

اس حادثے کو 17 سال ہوچکے ہیں اور اس سارے عرصے میں ’’سوئے ہوئے شہزادے‘‘ نے ایک سیکنڈ کے لیے بھی اپنا بستر نہیں چھوڑا۔

شہزادہ ولیدکے اہلخانہ نے تمام تشخیص کے باوجود اپنے بیٹے کو زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کچھ نہ کچھ شہزادہ الولید کی تقدیر بدلنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل میڈیا پر شہزادہ ولید سے متعلق خبریں وائرل ہو چکی ہیں کہ وہ انتقال کر گئے مگر آج سے دو سال قبل انہوں نے کومہ میں ہی ہاتھ کا مختصر سا اشارہ کر کے ( انگلیاں ہلا کر) والدین کو پیغام دے دیا تھا کہ فکر نہ کریں میں بالکل ٹھیک ہوں اور وہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی۔

بدقسمتی سے اربوں کی جائیداد کے مالک سعودی شہزادے کو دنیا کے تجربہ کار ڈاکٹرز بھی ہوش میں لانے میں تاحال ناکام ہوگئے ہیں۔ آج بھی انہیں ہوش میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

شہزادے کے والد ان کے سرہانے بیٹھ کر آج بھی یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ ان کا بیٹا ایک نہ ایک دن ضرور اپنی آنکھیں کھولے گا اور طویل عرصے بعد بیٹے سے ملاقات ہوگی۔

شہزادہ ولید کی اس وقت عمر 51 سال ہوچکی ہے، انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ سوتے ہوئے زندگی گزار دی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف پر آگرا، ماہر علم نجوم کی گفتگو

طارق عزیز مرحوم عروج کے دنوں میں ایک پروگرام کے کتنے پیسے لیتے تھے