in

پی ٹی وی کی اینکرز آج بھی سر پر دوپٹہ لیتی ہیں ۔۔ ماضی کی مقبول اینکرز اب کیا کر رہی ہیں؟

پی ٹی وی کی اینکرز آج بھی سر پر دوپٹہ لیتی ہیں ۔۔ ماضی کی مقبول اینکرز اب کیا کر رہی ہیں؟

پاکستان ٹیلی ویژن کا پرانا دور کس کو یاد نہیں جب نیوز کاسٹر کے سر پر دوپٹہ ہوتا تھا، بریکنگ نیوز کا کوئی تصور نہیں ہوتا تھا اور اینکرز بڑے ہی دھیمے انداز سے خبریں پڑھا کرتی تھیں۔

عشرت فاطمہ:

عشرت فاطمہ پی ٹی وی کے ناظرین کی توجہ کچھ یوں حاصل کرتی تھیں کہ جب کبھی خبروں کا وقت آتا تو دھیمہ لہجہ، اخلاقی حدود کی پابندی ناظرین کے دل موہ لیتی تھی۔

لیکن ماضی کی مقبول نیوز کاسٹر اب بھی میڈیا ہی کی فیلڈ سے وابسطہ ہیں، عشرت فاطمہ ریڈیو میں بھی بطور نیوز کاسٹر خبریں پڑھ رہی تھیں، جبکہ ان دنوں عشرت فاطمہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی نظر آ رہی ہیں۔

صباء فیصل:

خوبصورت آنکھیں، لمبی ناک اور گوری رنگت، پی ٹی وی کے ناظرین اس مشہور نیوز کاسٹر کو کیسے بھول سکتے ہیں، جس کے خبریں پڑھنے کے انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔

لیکن ماضی کی مشہور نیوز کاسٹر اب اداکارہ بن چکی ہیں، صباء فیصل ان دنوں پاکستانی ڈراموں میں بطور ساس اور ماں کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شائستہ زید:

تقریبا 40 کے عرصے تک پی ٹی وی سے وابسطہ رہنے والی شائستہ زید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بھی خصوصی نشریات پی ٹی وی کی جانب سے نشر کی گئی تھیں۔ 1969 میں سرکاری ٹی وی کا حصہ بننے والی شائستہ نے اس ادارے کو اپنی زندگی سمجھا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ آخری دن ان کی آنکھوں میں یادیں اور آنسو تھے، شائستہ ان دنوں کو یاد کر رہی تھیں جب انہوں نے جنگوں، پرویز مشرف اور نواز شریف کے تناؤ کی خبریں پڑھیں، جبکہ کئی اہم مواقع کی خبروں کو پڑھا۔

شائستہ اب نجی زندگی پر بھی توجہ دے رہی ہیں، اور صحافت کے معیار کو بھی دیکھ رہی ہیں۔

ماہ پارہ صفدر:

سر دوپٹہ اوڑھے اور معصوم سا چہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ناظرین کو خوب بھا جاتا تھا، ماہ پارہ صفدر اپنے نام کی طرح سب میں مقبولیت حاصل کرنے والے اینکرز میں شامل تھیں۔

لیکن ماضی کی یہ مقبول نیوز کاسٹر ان دنوں یوٹیوب پر نظر آتی ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کو ماہ پارہ بخوبی سمجھتی ہیں، جب ہی وہ اب ٹیکنالوجی کے استعمال کو اہمیت دے رہی ہیں، ماہ پارہ نے ریڈیو پاکستان اور بی بی سی اردو میں بھی کام کیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ ہر مہینے کے ساڑے 65 لاکھ ‘‘وہ کونسی اداکارہ ہے جسے معروف کاروباری شخصیت نے ماہانہ تنخواہ پر بیوی بننے کی پیش کی؟

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جسم میں جس جگہ درد ہوتا ہے تم وہاں اپنا ہاتھ رکھو اور تین بار بسم اللہ پڑھو اور سات بار یہ کہو