in

میرا پہلا شوہر اور ساس بہت اچھے تھے لیکن جب طلاق ہوئی— شائستہ لودھی اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ سے متعلق بتاتے ہوئے رو پڑیں

میرا پہلا شوہر اور ساس بہت اچھے تھے لیکن جب طلاق ہوئی— شائستہ لودھی اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ سے متعلق بتاتے ہوئے رو پڑیں

پاکستان کی معروف ہوسٹ اور بہترین اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی جن کے بیوٹی ٹریٹمنٹس آج کل بہت مشہور ہیں، ان کے متعلق اکثر آپ لوگ سنتے ہی رہتے ہیں اور 2015 میں ان کی طلاق سے متعلق خبریں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

گذشتہ روز شائستہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں آئیں، جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی، سابقہ شوہر اور طلاق سے متعلق بتایا کہ: ” میرا پہلا شوہر بہت اچھا تھا، لیکن ہمارے تعلقات کب بگڑے اندازہ ہی نہیں ہوا، میری ساس بہت اچھی تھیں، میرا خیال رکھتی تھیں، مجھے پیار کرتی تھیں، میری ہاؤس جاب کے لئے میرا ساتھ دیتی تھیں، چھوڑ کر بھی آتی تھیں۔

لیکن جب طلاق کا معاملہ ہوا تو میںں بہت ڈرگئی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ کیا ہوا کیوں ہوا، 12 سال میں نے میرے پہلے شوہر کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا ہے، میری اور ان کی شادی بہت جلدی ہوگئی تھی، لیکن پھر اچانک ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ”

” جب میں نے ان کو چھوڑا تو انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی، ان کو شروع سے ایک بیماری تھی جگر کی جس کا مجھے پتہ بھی تھا، آخر وہ میرے بچوں کے باپ تھے، میں نے اس بات کو نظر انداز کیا، لیکن ہماری طلاق کے 1 سال بعد جب انہوں نے دوسری شادی کرلی تھی، میں بھی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئی تھی تو مجھے پتہ چلا کہ میرے پہلے کا شوہر کا انتقال ہوگیا ہے”

” وہ دن مجھے نہیں بھولتا، جب ان کے انتقال کی خبر آئی، مجھے افسوس ہوا کہ انہوں نے اپنا بالکل خیال نہ رکھا اور یوں ہم سے جُدا ہوگئے۔ ” میرے بچے آج بھی اپنی دادی سے ملتے ہیں، اور وہ بھی ہم سے بہت محبت کرتی ہیں،

کیونکہ میرے پہلے شوہر وقار اکلوتی اولاد تھے، میں نے کبھی بچوں کو دادی سے ملنے منع نہیں کیا تھا، وہ میری ایک بہت اچھی دوست ہیں، میری ایک نہیں 3مائیں ہیں، ایک میری ماں، ایک میرے دوسرے شوہر کی ماں اور ایک میرے پہلے شوہر کی ماںِ، میں خوش نصیب ہوں کہ میری 3 مائیں اور تینوں جان سے زیادہ محبت کرنے والی ہیں۔

ایک وقت ایسا آیا جب کہ مجھے اپنے بچوں اور والدین کو چھوڑنا پڑا، مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ اب میں اپنے بچوں سے مل سکوں گی بھی یا نہیں؟ کبھی انکی شکل بھی دیکھ سکوں گی یا نہیں، وہ دن مجھے تڑپا دیتا ہے، جب میں نے اپنے والدین اور بچوں کو امریکہ سے پاکستان واپس بھیجا اور خود وہاں اکیلے رہی جب کہ میں کسی کو نہیں جانتی تھی، میں نے 3 دن تک صرف بسکٹ اور چائے پر گزارہ کیا تھا اور کمرے میں بیٹھ کر روتی رہتی تھی

لیکن میرے دوسرے شوہر عدنان میرے قریبی کزن بھی ہیں اور میری زندگی کا سب سے خوبصورت ساتھ ہیں، ہمیشہ میرا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں ن مجھے آج تک پُرانے وقت کی یاد نہیں دلوائی۔جب ایک نجی چینل پر شو کے بعد مجھے ملک بدر ہونا پڑا وہ وقت میری زندگی کا کٹھن وقت تھا، اس وقت میں نے ہنستے ہنستے کڑوے گھونٹ پیئے جو کہ میری زندگی کا ایک خطرناک حادثہ تھے۔۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”میرااللہ اس وقت کیوں نہیں سنتا جب میں مانگتاہوں“

خالی پیٹ 4دانے اس چیزکے کھالواتنا خ ون بڑھے گاکہ چہرہ لال وگلابی سُرخ نظر آئے گا