in

’’ اسحاق ڈار کیا ’ بِل گیٹس ‘ بھی آجائیں تو حکومت پاکستان کو نہیں چلا سکے گی‘‘ شہباز حکومت کو آئینہ دکھا دیا گیا

’’ اسحاق ڈار کیا ’ بِل گیٹس ‘ بھی آجائیں تو حکومت پاکستان کو نہیں چلا سکے گی‘‘ شہباز حکومت کو آئینہ دکھا دیا گیا

راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں توبھی ملک ان سے نہیں چل سکتا،فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے

فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی کراچی، سکھر اورحیدرآباد کی قیادت ایم کیوایم کو نہیں دیگی

جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دیرہے ہیں۔ حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔?روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہی منگوایا جارہا۔عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے

۔دوسری جانب یاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ان کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں

۔شیریں مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے، وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے، چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے

کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہانگیر ترین شاہ محمود قریشی اور انکے بیٹے کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟اندر کی خبر

انتقال سے پہلے بہت خوش تھیں ۔۔ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی نے اپنی ماں کا مقام چھیننے والی مادھوری سے روتے ہوئے کیا درخواست کی تھی؟