in

ہم زندہ قوم ہیں۔ریٹائرمنٹ پر خاتون ٹیچر کو شاندار خراج عقیدت کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

ہم زندہ قوم ہیں۔ریٹائرمنٹ پر خاتون ٹیچر کو شاندار خراج عقیدت کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں، اساتذہ کو نظر انداز کر نیوالی قومیں اپنا نام پیدا کرنے میں ناکام رہتی ہیں، پاکستان میں آج بھی اساتذہ کو عزت اور قدر کی نگاہ سے ناصرف دیکھا جاتا ہے بلکہ اکثر اوقات اساتذہ کی عزت و تکریم کیلئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

زیر نظر ویڈیو میں ہنزہ میں ایک خاتون ٹیچر کو ان کی ریٹائرمنٹ پر مقامی لوگوں کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ استاد علم کا سرچشمہ ہوتا ہے اور قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔

سکندر اعظم سے کسی نے پوچھا کہ وہ کیوں اپنے استاد کی اس درجہ تعظیم کرتا ہے۔ سکندر اعظم نے کہا کہ اس کے والدین اسے آسمانوں سے زمین پر لے آئے ہیں جب کہ استاد اس کو زمین سے آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے۔

معاشرے میں جہاں ایک ماں کی آغوش کو بچے کی پہلی درس گاہ قرار دینے کے ساتھ ایک مثالی ماں کو ایک ہزار اساتذہ پر فوقیت دی گئی ہے

وہیں ایک استاد کو اپنی ذات میں ساری کائنات کو بچے کے لئے ایک درس گاہ بنانے کی طاقت رکھنے کی وجہ سے روحانی والد کا درجہ دیا گیا ہے۔ باپ بچے کو جہاں اپنی انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتا ہے وہیں استاد بچے کو زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی تلقین کرتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپنے وقت کے ایمپائر جنرل حمید گل نے عمران خان کو استعمال کرنا چاہا تو عمران خان نے خود کو ان سے دور کر لیا ۔۔۔۔۔ مظہر عباس نے تصویر کا دوسرا رخ سامنے رکھ دیا

دعا زہرہ کا انٹرویو کرنے والی ’’ یوٹیوبر‘ بڑی مشکل کا شکار! مہدی کاظمی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا