in

ایک عربی آیا اور میرا ہاتھ پکڑلیا ۔۔ 23 حج اور 100 سے زائد عمرے کرنے والے عالمِ دین نے کعبے میں کیا معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھا؟

ایک عربی آیا اور میرا ہاتھ پکڑلیا ۔۔ 23 حج اور 100 سے زائد عمرے کرنے والے عالمِ دین نے کعبے میں کیا معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھا؟

حج اور عمرہ کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ لوگ وہاں جانے اور حج اور عمرہ کرنے کے لئے ساری زندگی پیسے جمع کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی خوش نصیب ہیں کہ جو بے شمار حج اور لا تعداد عمرے کر چکے ہیں۔ اور اللہ ان کو بار بار اپنے ہاں بلاتا ہے اور اپنے گھر کی زیارت کرواتا ہے۔

انہی میں ایک علامہ احمد قادری صاحب ہیں جنہوں نے 23 حج کئے اور لاتعداد عمرے کیے ہیں ۔ مکہ، مدینہ کواس وقت دیکھا جب یہ اپنی اصلی حالتوں میں تھے۔۔ اور ان سالوں میں انہوں نے بے شمار معجزے اپنی آنکھوں سے دیکھے یہ جب پہلی دفعہ حج کرنے گئے اس وقت حاجیوں کی تعداد بھی بہت کم ہوتی تھی،

وہاں رہنے میں دن کی کوئی پابندی نہیں تھی جتنے دن چاہے رہیں۔ ہر طواف میں حجرِ اسود کا بوسہ مل جاتا تھا۔ عربوں کی مہمان نوازی کا عملی نمونہ دیکھنے کو ملتا تھا۔ زم زم کے کنویں میں سے ڈول سے پانی نکالتے تھے۔ گرمی شدید ہوتی تھی، اے سی نہیں لگے تھے۔ امام کے پیچھے جب تلاوت سنتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے آج ہی قرآن اترا ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا۔

انہوں نے کیا معجزہ دیکھا؟

ایک دن میں نے نیت کرلی کہ باہر جانا ہی نہیں ہے کیونکہ میرے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور اس وقت ہوٹل کوئی بنا ہوا نہیں تھا، تو میں وہیں بیت اللہ میں ستون سے ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا تھا۔ لیکن دوسرے دن ایک عربی آیا اس نے کہا کہ میں آپ کو کب سے ڈھونڈ رہا ہوں آپ میرے ساتھ چلیں میرے گھرمیں رہیں آپ کے لئے میرا گھر حاضر ہے،

میں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں اور کیوں مجھے مہمان بنانا چاہتے ہیں میں توآپ کو جانتا ہی نہیں ہوں؟ تو اس عربی نے جواب دیا اور مجھ سے کہا کہ میرا ہاتھ پکڑ کر کوئی لے کر آیا ہے کہ اس شخص کو آپ نے مہمان بنانا ہے۔ میں نے کہا کہ میں تو اللہ کا مہمان ہوں۔ اللہ کے گھر آکر کسی کا مہمان کیوں بنوں ،

لیکن وہ مجھے زبردستی لے کر گیا۔ اس نے کہا اللہ کا واسطہ آپ میرے ساتھ چلیں گے، تو پھر میں اس کے ساتھ گیا اور اس کا مہمان بنا۔ اور اس نے بغیر کسی جان پہچان کے مجھے سر آنکھوں پر بٹھایا، تو وہاں ایسے معجزے اکثر ہوتے ہیں کہ اللہ اپنے مہمانوں کی کیسے خاطر کرواتا ہے۔ جن کا کوئی نہ ہو ان کو بھی اللہ مہمان بنا دیتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام قبول کرنے کے فیصلے سے بہت خوش ہوں اور زندگی میں اب سکون ہے، بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد کیا نام رکھا؟

عمران خان ایک غیرت مند لیڈر ہے اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔۔ دونوں ٹانگوں سے معذور شخص عمران خان کی حفاظت کے لئے بنی گالہ پہنچ گیا