سب کچھ عارضی ہے لیکن یہ رشتہ نہیں ۔۔ عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر اپنے بچوں کے نام پیغام جاری کر دیا
پاکستان کی معروف شخصیت اور گذشتہ کئی دنوں سے خبروں میں رہنے والے عامر لیاقت حسین اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر متحرک دکھائی دیتے ہیں۔
عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنے انساٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہر دل عزیز بچوں کے ہمراہ یادگار تصویر شئیر کی ہے جس سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی دعا اور احمد کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ سب کچھ عارضی ہے، لیکن یہ رشتہ لازوال ہے۔
اس سے قبل بھی وہ اپنے بچوں کے ساتھ پرانی تصویر شئیر کرچکے ہیں جس میں انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ آج بھی اپنے بچوں سے بے حد پیار کرتے اور انہیں ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔
خیال رہے گذشتہ ہفتے عامر لیاقت اور دانیہ ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں پورے سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، ان کی سابقہ اہلیہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کیے تھے