in

بہت اذیت میں وقت گزارا!!! عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔۔۔۔ دانیہ شاہ کا الزام

بہت اذیت میں وقت گزارا!!! عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔۔۔۔ دانیہ شاہ کا الزام

بہت اذیت میں وقت گزارا!!! عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔۔۔۔ دانیہ شاہ کا الزام

لاہور: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر سے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت انہیں نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا، اس دوران میں نے اللہ سے رو رو کر دعا مانگی کہ یااللہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو مجھے معاف کردیں کیوں کہ یہ شخص مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔

عامر لیاقت کے گھر سے بہاولپور کیسے گئی کہ سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل میں نے عامر کے ہاتھ پیر جوڑے کہ میں کچھ دنوں میں واپس آجاؤں گی، جب کہیں جا کر مجھے بہاولپور جانے کی اجازت ملی۔ دانیہ کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جیسے لوگ اپنی ماں کو عزت نہیں دے سکتے تو

دوسری عورتوں کو کیا عزت دیں گے، شادی کے دوسرے دن ہی انھوں نے نوکروں کے سامنے مجھے عزت نہیں دی، یہ صرف میڈیا کے سامنے مجھے پیار کرتے تھے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

درود شریف پڑھنے کے فائدے

تین دوست ممالک کا پاکستان کو بڑی مالی امداد دینے سے انکار،ملک دیولیہ ہونے کا خطرہ