in

حکومتی کوششیں رائیگاں ،انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بننے والے اینکر”عمران خان”نے نیا چینل جوائن کر لیا

حکومتی کوششیں رائیگاں ،انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بننے والے اینکر”عمران خان”نے نیا چینل جوائن کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا “تمام میڈیا اداروں کا شکریہ جنہوں نے سماء سے نکالے جانے کے بعد اپنے اپنے پلیٹ فارم پر پروگرام کرنے کی دعوت دی۔ ہمارے مؤقف کو جگہ دینا اس وقت آسان نہیں۔ خاصا غور کرنے کے بعد ہماری ٹیم نے 7 مین سٹریم چینلز میں

سے ایکسپریس نیوز کا انتخاب کیا ہے۔ ” خیال رہے کہ عمران ریاض خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی سماء جوائن کیا تھا جس کو بعد ازاں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے خرید لیا۔ علیم خان کے چینل خریدنے کے بعد عمران ریاض کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

سماء سے قبل عمران ریاض کچھ عرصہ جی این این میں بھی پروگرام کرتے رہے ہیں۔ اس سے بھی قبل وہ کئی سال تک ایکسپریس پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔دوسری طرف معروف اینکر اور ن لیگ کی

حامی تصور کی جانے والے غریدہ فاروقی نے حکومت کو آڑےے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے امریکی مراسلے کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موقف کی تائید قرار دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کی ویڈیو کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں وہ امریکی دھمکی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا ” قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سفیر نے کہا

کہ میں نے جو خط لکھا تھا اس میں یہ لکھا تھا کہ وہ دھمکی آمیز گفتگو تھی” شہباز شریف نے اس پر سوال اٹھایا کہ اس میں غداری یا سازش کا عنصر کہاں سے نکل آیا؟ وزیر اعظم کے اسمبلی فلور پر اس بیان پر غریدہ فاروقی نے کہا

“وزیراعظم شہباز شریف نے تو پی ٹی آئی کے موقف کی ایک طرح سے تصدیق کر دی کہ امریکہ سے دھمکی آمیز خط آیا تھا۔۔۔۔ اب سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی اس “دھمکی” کو سازش یا مداخلت سے تعبیر کرے۔۔ یہ الگ بحث؛ لیکن حکومت نے تو خود ہی بذبانِ سفیر تسلیم کر لیا کہ “دھمکی” تھی۔”

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماضى کى مقبول نيوز کاسٹر کى دوبارہ سکرين پر واپسى

حضرت محمد ﷺ نے اپنی بیٹی فاطمہ کو یہ دعا سکھائی