in

عمران خان نے وعدے کیے اور پھنس ہم گئے، تیل سبسڈی پر روزانہ 3ارب روپے تک کیسے برداشت کریں؟؟مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بننے کے چند دن بعد ہی ہڑبڑا گئے

عمران خان نے وعدے کیے اور پھنس ہم گئے، تیل سبسڈی پر روزانہ 3ارب روپے تک کیسے برداشت کریں؟؟مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بننے کے چند دن بعد ہی ہڑبڑا گئے

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے پیسے رواں سال واپس نہ لینے

اور تیل کی مقداربڑھانےکی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف کوعمران خان نےکہا کہ ہم ڈیزل پرنقصان نہیں کریں گے، سابق وزیر اعظم نےسی پیک منصوبےکوتباہ کیا

اور وہ آئی ایم ایف سےایسے وعدے کرکے گئے، ہمیں پھنسادیا۔ پریس کانفرنس انہوں نے سابق وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سےملکی مفادات کےخلاف وعدے کیے،

وہ وعدے کسی بارودی سرنگیں سے کم نہیں ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان ملک میں تیزترین شرح مہنگائی چھوڑکرگئےاور ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا جبکہ موجودہ حکومت نےچینی کی قیمت کی۔ ان کا کہنا تھا

کہ عمران خان کے دورمیں کرپشن کےبھی ریکار ڈقائم کیےگئے اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور شہزاد اکبر حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگئے، پنجاب میں

فرح گجرکےکہنے پر ٹرانسفرپوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟ ہم تویہاں بیٹھے رہے، جیلیں کاٹیں اور یہ لوگ باہرکیوں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے جان لینی ہے شوق سے لیں، دوبارہ حادثہ کروا دیں،خان کیساتھ کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا،شہباز گل کار حادثے کے بعد کھل کر سامنے آگئے

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا