in

وہ کمپنی جو آپ کا “فضلہ” دو لاکھ روپے ماہانہ میں خریدے گی

وہ کمپنی جو آپ کا “فضلہ” دو لاکھ روپے ماہانہ میں خریدے گی

میساچیوسٹس(ویب ڈیسک) ایک امریکی بایوٹیکنالوجی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی صحت مند شہری اسے اپنا ذاتی فضلہ روزانہ فراہم کرے گا

تو وہ اسے ہر مہینے 1,200 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 18 ہزار روپے) ادا کرے گی۔ خبروں کے مطابق، میساچیوسٹس کی بایوٹیکنالوجی کمپنی ’’سیرس تھراپیوٹکس‘‘ نے ’’گڈ نیچر‘‘ کے

نام سے ایک نئے تحقیقی منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس میں ’’کلوسٹریڈیئم ڈیفیسائل‘‘ (Clostridium difficile) نامی جرثومے سے ہونے والے ہیضے کا بہتر علاج ڈھونڈنے کےلیے تحقیق کی جائے گی۔

گڈ نیچر پروگرام میں 18 سے 50 سال عمر کے ایسے افراد شریک کیے جائیں گے جن کا ہاضمہ بالکل ٹھیک ہو، جن کا وزن نارمل ہو، جو سگریٹ نہ پیتے ہوں، منشیات کے عادی نہ ہوں، شراب نوشی نہ کرتے ہوں،

جنہیں لمبے عرصے تک آنتوں اور پیٹ کی کوئی بیماری نہ رہی ہو، اور اگر وہ کوئی خاتون ہوں تو وہ حاملہ بھی نہ ہو۔ منتخب رضاکاروں کو روزانہ یا بتائے گئے دورانیے کے مطابق اپنا ٹھوس فضلہ (پاخانہ) اس کمپنی کو فراہم کرنا ہوگا، جس کے بدلے میں انہیں اوسطاً 1,200 ڈالر ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا

جو زیادہ سے زیادہ 1,500 ڈالر ماہانہ تک ہوسکتا ہے۔ سیرس تھراپیوٹکس کا کہنا ہے کہ اب تک 150 افراد ان کے پاس درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جن کا مختلف پہلوؤں سے معائنہ کیا جارہا ہے

تاکہ اس منصوبے میں شرکت کےلیے ان کے موزوں ترین ہونے کا تعین کیا جاسکے۔ تاہم ’’گڈ نیچر‘‘ ایک بڑا منصوبہ ہے جس کےلیے ادارے کو بڑی تعداد میں رضاکاروں کی ضرورت ہے۔

اسی بناء پر یہاں رجسٹریشن اب تک جاری ہے اور شاید آئندہ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔ قباحت صرف اتنی ہے کہ صرف امریکی شہری ہی اپنا فضلہ اس کمپنی کو عطیہ کرنے کےلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہ رخ خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

رمضا ن کی آمد آمد، طویل ترین روزہ کس ملک میں رکھا جائے گا؟