in

رمضا ن کی آمد آمد، طویل ترین روزہ کس ملک میں رکھا جائے گا؟

رمضا ن کی آمد آمد، طویل ترین روزہ کس ملک میں رکھا جائے گا؟

لاہور(ویب ڈیسک) اکثر ممالک میں دو اپریل سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا مگر جغرافیائی محل وقوع کے سبب تقریباً ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا۔

آئیے اپنے قارئین کو مختلف ممالک میں روزے کے دورانیے سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کرتے ہیں، سب سے پہلے اپنے قارئین کو ان ممالک کی فہرست بتاتے ہیں جہاں روزے کا دورانیہ کم ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق فہرست میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہوگا اور نیوزی لینڈ میں بسنے والے مسلمان 11 گھنٹے 20 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

رپورٹ میں ایسے کم از کم چار ممالک کے نام بتائے گئے ہیں جہاں 11 گھنٹے کچھ منٹ کا روزہ ہوگا۔

چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یوراگوئے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔

اب بات کرتے ہیں ان ممالک کی جہاں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا اور اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئس لینڈ براجمان ہے

جہاں 19 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہوگا۔ اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ، فلینڈ میں 19

گھنٹے 9 منٹ، سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ کمپنی جو آپ کا “فضلہ” دو لاکھ روپے ماہانہ میں خریدے گی

دلہن کا شادی سے انکار، وجہ حیران کن