in

شاہ رخ خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

شاہ رخ خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا،

جس کیساتھ ہی بے تاج بادشاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے لُک کی

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح حیران ہی رہ گئے ہیں۔ اس تصویرکو دیکھنے کے بعد اگر کہا جائے کہ کنگ خان نے تن سازی میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

تو غلط نہیں ہوگا۔ بالی ووڈ کنگ اپنی آنے والی فلم ’پٹھان ‘ میں بالکل ہی ایک نئے انداز میں دکھائی دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان کا

جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے جس پر 6 کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے

جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔ شاہ رخ خان نے فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے، 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

” میں صحافت چھوڑ دوں گا اگر عمران خان ۔۔۔“ سلیم صافی بڑا چیلنج دیدیا

وہ کمپنی جو آپ کا “فضلہ” دو لاکھ روپے ماہانہ میں خریدے گی