بھارتی اداکار ابھیشک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
بھارتی اداکار ابھیشک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے(خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم) اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے
جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح گزشتہ روز ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی بنگالی فلموں کے مشہور اداکار ابھیشک چیتر جی 58 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتر جی کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ
میں حصہ لینے کے دوران بیمار ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں ان کی شہزادہ انور شاہ روڈ والی رہائش گاہ پر سیلائن پلایا گیا تاہم رات کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
آنجہانی اداکار کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور بیٹی ہیں، چیتر جی 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں بنگالی فلم انڈسٹری کی سرکردہ شخصیات میں سے ایک تھے، 1986 میں بننے والی فلم ’پتھ بھولا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ابھیشک نے کئی بلاک بسٹر بنگالی فلموں میں اداکاری کی
۔ دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ کراچی ایئر پورٹ پر خاتون سکیورٹی آفیسر کی طرف سے تلاشی کے دوران بالوں میں ہاتھ پھیرے جانے پر برانگیختہ ہو گئیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق 32سالہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے متعلق لکھا ہے کہ ”لوگوں کو بغیر اجازت چھونے والے لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟