in

زینت امان، ریکھا،جمائماتو کچھ نہیں کپتان پر کونسے اسلامی ملک کی ملکہ مرتی تھی؟ حیران کن انکشاف

زینت امان، ریکھا،جمائماتو کچھ نہیں کپتان پر کونسے اسلامی ملک کی ملکہ مرتی تھی؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کس قدر مقبول کرکٹر تھا اس کا اندازہ بی بی سی کے اس پروگرام سے کیا جا سکتا ہے

جس میں انگلستان کے نامور کھلاڑی بتا رہے ہیں کہ ’’جب ہم نیویارک ائیرپورٹ پر سامان لے رہے تھے تو ہمارے پاس ایک بوڑھی امریکی خاتون آئی اس نے بلے کی طرف اشارہ کیا اور کہا۔

اچھا یہ اس کھیل کا سامان ہے جو عمران خان کھیلتا ہے‘‘۔ عمران خان صنف مخالف کے ہاں کس قدر مقبول رہا، یہ جاننے کیلئے سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا انٹرویو کافی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ

’’ہم اپنے لباس اور بالوں کے بڑے اسٹائل بناتے تھے مگر بھارتی لڑکیوں کی زبان پر پھر بھی عمران خان ہی کا نام ہوتا تھا‘‘۔ شاید اسی لئے عمران خان کی حالیہ سیاسی جیت پر انڈین فلم انڈسٹری کے لوگ بہت خوش ہیں، انڈین کرکٹر بھی بہت خوش ہیں، مجھے زینت امان اور ریکھا کی تو خبر نہیں

مگر دلیر مہدی سمیت کئی دوسرے اداکاروں کے بیانات سامنے آگئے ہیں، برطانیہ کے امیر ترین لوگ عمران خان کے چاہنے والوں میں شامل رہے ہیں جن دنوں میں جمائما خان سے نیا نیا تعارف ہوا تھا انہی دنوں میں ملکہ نور بھی عمران خان پر فریفتہ تھیں گویا

یہ مقبول ترین کرکٹر اسلامی دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں بھی مقبول تھا۔ ابھی چند برس پہلے سعودی ولی عہد نے عمران خان کو پیش کش کی تھی کہ ’’آپ سعودی عرب میں کرکٹ ٹیم کے لئے کام کریں،

ہم آپ کو بیس ارب ڈالرز دیں گے‘‘ عمران خان نے یہ پیش کش ٹھکرا دی اور کہا کہ ’’میں اپنے ملک کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں‘‘ اس پیش کش کے ٹھکرانے پر ایک دوست نے پوچھا

تو عمران خان بتانے لگے’’ایسی ہی پیش کش مجھے سلطان آف برونائی کر چکا ہے، اس کی پیش کش بھی میں نے اس لئے ٹھکرا دی تھی کہ میں پاکستان کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ بشکریہ نامور تجزیہ کار و کالم نگار مظہر برلاس ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید سے پہلے بس ایک کپ پی جا ؤ اور اَسی کلو سے پچاس پر آ جا ؤ۔

عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار”دیوالیہ” ہو گیا،جیتی ہوئی ٹرافیاں بھی نیلام،ٹینس سٹار کے دربدر ہونے کی ایسی وجوہات کہ آپ کو بھی افسوس ہو