in

عمر شریف میرے خواب میں آئے اور کہاکہ

عمر شریف میرے خواب میں آئے اور کہاکہ

عمر شریف میرے خواب میں آئے اور کہاکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کے اس دنیا سے رخصت ہوئے چند روز ہی گزرے ہیں۔ مگر یہ کہنا سچ ہوگا کہ ان کے بعد ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہے۔ تاہم عمر شریف کے ساتھی رؤف لالہ جو ہمیشہ ان کے ساتھ رہا کرتے تھے، انہوں نے

بتایا کہ عمر شریف ان کے خواب میں آتے تھے۔ مورننگ شو میں مشہور کامیڈین رؤف لالہ، افضل خان ریمبو اور سلومی عریز کو مدعو کیا گیا تھا، جہاں عمر شریف کے ساتھ گزارے گے لمحوں کو یاد کیا جا رہا تھا۔

کامیڈین رؤف لالہ نے عمر شریف کے متعلق واقعات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرا اور عمر بھائی کا ساتھ 40 برس کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب عمر بھائی نے معین اختر کے ساتھ بہروپیا ڈرامہ کیا تھا۔ تب لوگ

پوچھتے تھے کہ یہ معین اختر کے ساتھ لڑکا کون ہے جو قوال بنا ہوا ہے۔ رؤف لالہ نے بتایا کہ لوگ عمر شریف کو استاد کہتے تھے لیکن میں ہمیشہ انہیں مرشد کہہ کر پکارتا تھا۔ انہوں نے اپنے خواب میں عمر شریف کے آنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جب کبھی میں لکھتے ہوئے پھنس جاتا تھا اور مجھے آگے کچھ سمجھ نہیں آتا تھا۔ تب عمر بھائی میرے خواب میں آتے تھے اور مجھے بتاتے تھے کہ رؤف ایسے نہیں اس کو اس

طرح کرلو۔ انہوں نے کہا کے جب عمر بھائی شدید علیل تھے تب وہ میرے خواب میں دو مرتبہ آئے، میں ان سے ملنے اسپتال بھی گیا تھا، مگر ڈاکٹرز نے ملنے نہیں دیا۔ اداکار سلومی عریز نے بتایا کہ وہ عمر شریف سے ملنے گئی تو عمر شریف، مجھے دیکھ کر مسکرا دیے۔

سلومی نے بتایا کہ عمر شریف کے آخری الفاظ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گے۔ وہ کہتی ہیں کہ عمر شریف نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلومی ہمیشہ خوش رہنا اور اپنا بہت خیال رکھنا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کی شدید غیراعلانیہ خواہش کہ مخصوص شخصیت کو جنرل باجوہ جانشین کی حیثیت سے تعینات کریں، اینکر پرسن کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

تحریک انصاف نے 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دیں