عمران خان کی شدید غیراعلانیہ خواہش کہ مخصوص شخصیت کو جنرل باجوہ جانشین کی حیثیت سے تعینات کریں، اینکر پرسن کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک مخصوص شخصیت کو جنرل قمر جاوید باجوہ کا جا نشین کرنا چاہتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ‘حساس بات:ہمت کرکےاس وڈیو پیغام میں قوم کو آگاہ کررہا ہوں۔
جاری تباہ کن صورتحال بنیادی وجہ عمران خان کی شدید غیراعلانیہ خواہش کہ مخصوص شخصیت کو جنرل باجوہ جانشین کی حیثیت سے تعینات کریں بجا طورن لیگ کو شدید تشویش ہے
ادارہ بھی مضطرب گودیرہوگئ مسئلہ کا حل مفاہمت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں چند ہفتے پہلے کال آئی تھی لیکن اپوزیشن کے کسی دوسرے رکن کو ابھی تک کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا حقائق تو یہ ہیں کہ پہلے کالز آتی تھیں لیکن کیا ہم ماضی میں ہی غوطہ زن رہیں
اور یہ سوچیں کہ شکست ہمارے مقدر میں لکھی ہے، ہم باہمی اتفاق سے کھڑے ہیں۔ چند ہفتے پہلے آغاز میں انہیں ایک آدھ کال آئی ، وہ اس حوالے سے مزید بات نہیں کریں گے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ ان کی اپنی پارٹی کے ارکان یا متحدہ اپوزیشن کے کسی رکن کو کوئی کال نہیں آئی۔