in

تحریک انصاف نے 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دیں

تحریک انصاف نے 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسے جیسے حکومت کی اپنی مدت بڑھتی جا رہی ہے مخالفین کا خیال ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے گراف میں کمی آرہی ہے لیکن اگر عملی طور پر دیکھا جائے تو تحریک انصاف کا گراف اوپر جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ جسکی مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

کہ پی ٹی آئی نے سیاست کی 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بڑی بڑی وکٹیں پی ٹی آئی کے حق میں گرنی شروع ہو گئیں۔

آزاد کشمیر میں عمران خان کے کھلاڑی بیرسٹر سلطان محمود چودری کی تباہ کن باؤلنگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آزاد کشمیر کے سابق صدر و جموں ون سے دو مرتبہ کامیاب ہونے والے سابق وزیر محمد طاہر کھوکھر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کھلاڑی بن گئے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے قرض کی حد اڑھائی کروڑ کرنےکا اعلان کردیا، مشیر خزانہ نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کو قرض دینے کی حد50 لاکھ تھی،

نوجوانوں کو فراہم کیے گئے قرض پر شرح سود کم کرکے نصف کردی ہے، مزید 7500 نوجوانوں کو قرضے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے معاون خصوصی عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا محورعام آدمی ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو پیسے دے کر کاروباری میں خودمختار بنایا جائے۔ کامیاب جوان پروگرام کیلئے ہر ممکن فنڈز فراہم کررہے ہیں۔ پروگرام کے تحت 50 ہزار نوکریاں دی جائیں گی۔ اب تک 2900 نوجوانوں کو ایک ارب روپے سے زائد کے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت نے مزید 7500 نوجوانوں کو قرضوں کی منظوری دی ہے۔قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑکردی ہے۔

پہلے نوجوانوں کو 50 لاکھ روپے تک قرضے دیئے جا رہے تھے۔ اب نوجوانوں کو قرضے دینے کی حد بڑھا کر اڑھائی کروڑ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر شریف میرے خواب میں آئے اور کہاکہ

عمران خان کا ‘‘امریکہ کی غلامی نہ کرنے ’’ کا بیان!!! وائٹ ہاؤس سے بڑی خبر آگئی