in

نہ 3 دن سے پہلے اور نہ 7 دن کے بعد ۔۔۔۔۔!!!

نہ 3 دن سے پہلے اور نہ 7 دن کے بعد ۔۔۔۔۔!!!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد، ٹائم فریم سے انحراف ممکن نہیں۔ قانونی ماہرین عمر سجاد اور کاشف ملک کا کہنا ہے

کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے متعلق آرٹیکل 95 پر عملدرآمد روکنے کے حکم نامے کا اجراء مسترد ہوچکا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صدر

کے ذریعے سپریم کورٹ میں انحراف کی شق کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کرنے سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے آئین میں دی گئی ٹائم لائن متاثر نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قانونی ماہرین نے کہا کہ عدم اعتماد کی قرارداد کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ایک واضح ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سینئر وکلاء بیرسٹر عمر سجاد اور کاشف ملک نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ

سے متعلق آرٹیکل 95 پر عملدرآمد روکنے کے حکم نامے کے اجراء کو مسترد کر دیا گیا ہے۔کاشف ملک نے کہا کہ آئین میں واضح طور پر درج ہے

کہ قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کے نہ تین دن سے پہلے اور نہ سات دن کے بعد اس طرح کی تحریک پر ووٹ دینا ضروری ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کی سب سے بڑی خبر: چوہدری نثار کی بنی گالہ میں ملاقات،دبنگ انٹری کی تیاریا ں

طوفان نوح