قبر کی تختی پر بھی رمضان المبارک لکھا ہے کیونکہ ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کی قبریں دیکھ کر سب افسوس کیوں کر رہے ہیں؟
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں جو کہ ان کی یاد کو تازہ کرتی ہیں، لیکن جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی قبر کی تختی بہت کچھ بتا رہی ہوتی ہے۔ معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد ہمیشہ ہی سے پاکستان کے ادبی اور
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں جو کہ ان کی یاد کو تازہ کرتی ہیں، لیکن جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی قبر کی تختی بہت کچھ بتا رہی ہوتی ہے۔
معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد ہمیشہ ہی سے پاکستان کے ادبی اور اخلاقی موضوعات پر گہری نگاہ رکھتے تھے، ان کے منہ سے نکلی ہر بات اثر رکھتی تھی۔
لیکن ان کے قبر کے کتبے پر لکھا ہے کہ اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا کرے، آمین۔ یہ بہت بڑی بات ہے کہ مرنے کے بعد کی آسانیوں کی دعائیں دینا، اسی طرح یہ آسانیاں دوسروں میں تقسیم کرنے کی دعا دینا۔
لیکن ان کے قبر کے کتبے پر لکھا ہے کہ اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا کرے، آمین۔ یہ بہت بڑی بات ہے کہ مرنے کے بعد کی آسانیوں کی دعائیں دینا، اسی طرح یہ آسانیاں دوسروں میں تقسیم کرنے کی دعا دینا۔ سوچتے ہیں کہ زندگی میں بھی ساتھ تھے اور اب مرنے کے بعد بھی برابر میں دفن ہیں۔
مغلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی قبر کے کتبے پر ان کا نام ہی اتنا بڑا لکھا کہ چھوٹے الفاظ میں لکھا گیا تھا۔ حضرت ابو ظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ ظفر رحمتہ اللہ علیہ۔ تاریخ پیدائش سے تاریخ وفات کی تاریخ بھی کچھ اس طرح لکھی ہے کہ باقاعدہ اردو کی عزت کی جا رہی ہے۔ ان کی قبر کے کتبے پر ان کے ساتھ پیش آئے افسوس ناک اور تکلیف دہ واقعات کو لکھا گیا ہے۔ جس میں بہادر شاہ ظفر کی آپ بیتی کو بتایا گیا ہے۔
معروف پاکستانی کامیڈین اور اداکار معین اختر کی قبر دیکھ کر معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ انہی کی قبر ہے۔ کیونکہ اس قبر کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ اسے دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ان کی قبر کے کتبے پر بھی ان کا نام اور تاریخ وفات لکھا گیا ہے۔ جبکہ تختی بھی ٹیڑھی معلوم ہو رہی ہے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی قبر کے کتبے پر ان کا نام اور ساتھ ہی ان کی تاریخ وفات لکھی ہے۔ جس میں سنہ 2000 اور رمضان المبارک لکھا ہوا ہے۔