in

اچانک دولہا اور دلہن سمیت ہر کوئی جم گیا، چیخنے کی آواز آئی اور پھر ۔۔ جنات کی شادی کی انوکھی اور رونگٹے کھڑے کرنے والی کہانی

اچانک دولہا اور دلہن سمیت ہر کوئی جم گیا، چیخنے کی آواز آئی اور پھر ۔۔ جنات کی شادی کی انوکھی اور رونگٹے کھڑے کرنے والی کہانی

شادی کی تقریب میں ذرق بر ق لباس، نفیس ڈیکوریشن اور منفرد پنڈال ہر کوئی سجاتا ہے، سب ہی شادی کی خاص تیاریاں کرتے ہیں لیکن صرف انسان نہیں بلکہ شاید جنات بھی شادیوں کی تیاریاں خوب کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی گلوکارہ کی کہانی جس کو شادی

شادی کی تقریب میں ذرق بر ق لباس، نفیس ڈیکوریشن اور منفرد پنڈال ہر کوئی سجاتا ہے، سب ہی شادی کی خاص تیاریاں کرتے ہیں لیکن صرف انسان نہیں بلکہ شاید جنات بھی شادیوں کی تیاریاں خوب کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی گلوکارہ کی کہانی جس کو شادی میں گانا گانے کے لئے بلایا مگر شادی کسی انسان کی نہیں بلکہ جنات کی تھی، اور یہ قصہ آج تک ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا؟

کویت کی گلوکارہ الطقاقہ نورۃ اپنے وقتوں کی بہت مشہور گلوکارہ ہیں۔ ان کو ایک مرتبہ کسی خاتون نے فون کیا اور بیٹی کی شادی میں آنے کے لئے مدعو کیا اور بہت درخواست کی کہ میری بیٹی کو تمہاری آواز بہت پسند ہے، لیکن نورۃ نے منع کردیا، کویتی رپورٹ کے مطابق نورۃ کو دوبارہ فون کیا گیا اور پھر نورۃ نے اپنے میوزک بینڈ کی رضامندی سے ہاں کردی، عورت نے ان کو اپنا پتہ بتایا اور نورہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئی۔ جوں ہی نورۃ اور اس کے ساتھی وہاں پہنچے

سب پریشان ہوگئے کہ اتنی مہنگی اور اعلیٰ شادی کہیں نہیں دیکھی، عیش و عشرت اور خوبصورتی جگہ سے ٹپک رہی تھی اور پھر خوشبوئیں ایسی آ رہی تھیں کہ جیسے کسی نے ہر جگہ گلاب کا پرفیوم پھینکا ہو، ایک طرف اعلیٰ شاہی کھانے بن رہے تھے، پھر جس عورت نے فون کرکے بلایا جوں ہی وہ سامنے آئی تو پوری ٹیم ڈر گئی،وہ عورت اتنی لمبی چوڑی اور جاندار تھی کہ جب اس نے نورۃ سے ہاتھ ملایا تو اس کا ہاتھ درد کرنے لگا، لیکن پھر انہوں نے اپنا گانا گایا۔

گانا گاتے گاتے نورۃ تھک گئی تو اس نے آرام کے لئے کہا جس پر اس کو محل کے 2 فلور پر بھیج دیا گیا، جہاں ایسا لگتا تھا کہ کوئی نہ آیا ہو اور نہ کسی نے سالوں سے وہ بلڈ نگ کھولی ہو، نورۃ کا سر چکرا رہا تھا اس کو بیڈ روم ملا تو وہ بھی ایسا ہی جیسے وہاں کوئی نہ آیا ہو وہ وہاں سو گئی اور اچانک اس کو لگا جیسے اس کو کوئی تنگ کر رہا ہو وہ اٹھی اور دروازہ کھولا تو جیسے کوئی بچہ وہاں کا دروازہ کھول کے بھاگا ہو، اور ایک عجیب سا ڈر تھا، اس کے بعد نورۃ بھاگ بھاگ کر نیچے گئی، جب وہاں پہنچی تو اس کی ٹیم کی ایک لڑکی کے ہوش اڑے ہوئے تھے اس نے کہا نورۃ میں تمھیں لینے گئی تو دیکھا کہ اوپر کوئی مجھے مار رہا ہو کہ کیوں آئی، اور نورۃ کے کانوں میں آوازیں آ رہی تھیں کہ تم گانا گاؤ تمہاری آواز اچھی لگتی ہے، نورۃ اور اس کے ٹیم ممبر نے سوچا کہ بس اب آخری گانا گائیں گے اور چلے جائیں گے۔

دوبارہ جب نورۃ نے گانا گایا تو تقریب میں موجود عجیب سے لوگ اس کی طرف بڑھنے لگے، عجیب آوازیں نکالنے لگے، دولہا اور دلہن ایسے لباس میں تھے کہ جیسے بہت پرانے زمانے کے ہوں مگر صرف ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے ان کی آنکھیں تک نہیں ہل رہی تھیں لیکن اچانک وہ لوگ سب جمنے لگے، نورۃ اور اس کی ٹیم وہاں سے بھاگنے لگی اور لائٹ چلی گئی ایک دم اندھیرا ہوگیا۔ کویتی ویب سائٹس کے مطابق وہ لوگ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، کچھ عرصے بعد اس کی ٹیم کا اہم ممبر مرگیا اور 3 ماہ بعد نورۃ نے بھی گلوکاری سے ریٹائر منٹ لے لی اور سب کچھ چھوڑ کر نظر بند ہوگئی۔ یہ جنات کی شادی کی کہانی اور نورۃ آج بھی ایک سوالیہ نشان ہے، لیکن اس سب کے بعد نورۃ کے والدین نے کبھی اس بارے میں کوئی بات نہ بتائی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کسی بھی وقت ملک میں ایمرجنسی لگا سکتے ہیں۔۔۔۔آج کی بڑی خبر

لیگی کارکنان تیاریاں پکڑ لیں ؟ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ن لیگ نے بڑی خبر بریک کر دی