22 سالہ معروف گلوکارہ ڈپریشن کے باعث چل بسی
22 سالہ معروف گلوکارہ ڈپریشن کے باعث چل بسی
لاہور: مشہور آسٹریلوی ریپر لِل بو ویپ ڈپریشن کے باعث 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق
آسٹریلیا کی 22 سالہ ریپر لِل بو ویپ انتقال کر گئیں،
لِل بو کے والد میتھیو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بیٹی طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھی اور
ڈپریشن ہی اس کی موت کی وجہ بنی۔ لِل بو ویپ جن کا اصل نام وینونا بروکس ہے انہوں نے اپنی موت سے قبل اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ “مجھے حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ کھانے کی ایک شدید
بیماری کے ساتھ بڑھنے سے میرا حمل کا نظام متاثر ہوا ہے
اگر آپ بھی اپنے ساتھ ایسا کرتے ہیں تو میں تجویز کرتی ہوں کہ سوچیں کہ آپ اپنے ساتھ کیا کر رہے ہیں
کیونکہ میں نے اپنے جسم کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی وجہ سے میں اب کبھی ماں نہیں بن سکتی میں اپنا بچہ پیدا کرنے کے
قابل نہیں رہی” واضح رہے کہ لل بو ویپ نے 2015 میں ساؤنڈ کلاؤڈ کے زریعے اپنی موسیقی کا آغاز کیا تھا اور وہ بہت کم عرصے میں بےحد شہرت حاصل کر چکی تھیں، لل بو کے لاکھوں مداح نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔