اپوزیشن دیکھتی رہ گئی،اسد عمر کی روالپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات،تمام مسائل کا حل نکال لیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے میزبان ارشد شریف نے اپنے شو میں وفاقی وزیر سے پوچھا کہ کیا کل شام میں
آپ کی کوئی اہم ملاقات ہوئی تو اسدعمر نے کہا کہ کل دن میں میری بہت سی ملاقاتیں ہوئیں، پھر اینکر نے پوچھا کہ کیا کل شام آپ راولپنڈی گئے۔
تو انہوں نے جواب دیا راولپنڈی بہت اچھا شہر ہےمیں اکثر جاتا رہتا ہوں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کل راولپنڈی کا موسم کیسا تھا تو اسدعمر نے کہا کہ راولپنڈی کا موسم بہت اچھا ہے۔ انہوں نے کہا
کہ اپوزیشن کےپاس تحریک عدم اعتمادکیلئے نمبرز پورے نہیں ہیں جس کا اپوزیشن خود اعتراف کر چکی ہے ہمارےپاس نمبرز پورے نہیں اپوزیشن خودکہتی ہےعدم اعتمادکامیاب کرانےکی کوشش کریں گے ۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےتمام ممبران سےہماری ملاقاتیں ہورہی ہیں ارکان کی کوئی فہرست نہیں ایسی فہرستیں وٹس ایپ پربہت دیکھ لیں ارکان نےبتایاکہ انہیں کس قسم کی پیشکشیں ہورہی ہیں حرام کے پیسے سے عوام کےمینڈیٹ کو خریدنےکی کوشش ہورہی ہے
سینیٹ الیکشن میں بھی سب نےدیکھاکہ کیسے ارکان کو خریدا گیا الیکشن کمیشن پہلےنوٹس لےلیتا توآج ایسےمینڈیٹ نہ خریدا جا رہا ہوتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکےہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدے پردستخط کیے گئے تھے
معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا۔