in

جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں

جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں

جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں

کامیابی کی کوئی ایک تعاریف نہیں ہے ہو سکتا ہے    ایک شخص کی نظر میں جو کامیابی ہو  وہ  کسی دوسر ے شخص کی نظر میں کامیابی نہ ہو مثال کے طور پر  ایک شخص کہتا ہے   کہ اس کیلئے  کار خریدنا ایک  کامیابی ہے  لیکن  کوئی ایسا شخص جس کے پاس  کار ہے اس کی نظر میں  کار  خریدنا کوئی کامیابی نہیں ہے   اگر سادہ الفاظ میں کامیابی  کی تعریف کی  جائے تو    آپ کا کسی مقصد میں   کامیاب ہونا  ہی اصل کامیابی ہے ،

ہر انسان کی کامیابی میں مال و دولت  کا  ایک بہت  بڑا کردار ہوتا ہے   یہ بات حقیقت ہے کہ  دولت  سے انسان    اپنی زندگی میں بہت  کچھ کر سکتا ہے   ایک خوشحال زندگی گزارنے کیلئے  آپ کے پاس    مال و دولت ہونی  چاہیے  جس  سے

  آپ اپنی ضروریات کو پورا کر پائیں اور   ایک   اچھی  زندگی گزار پائیں   کوئی  جتنا مرضی سادگی کی مثالیں  دیتا رہے لیکن یہ  بات  ایک  حقیقت ہے  کہ  مال  و دولت کے بغیر  آج کے  دور میں  خوشحال  زندگی گزارنا  ناممکن ہے  میں یہ نہیں کہتا کہ  آپ کے پاس   بے تحاشہ   ما ل و دولت ہو   لیکن  اتنی ضرور  ہونی  چاہیے

کہ  آپ  جو کمائیں  اس  میں  سے   کچھ  حصہ   بچ  جائے  ،
آج کل تو  سمجھ لیں  کہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ  چل رہا ہے کہ  جی بزنس کریں   بزنس کے بغیر   انسان  امیر  نہیں  بن سکتا  کامیاب نہیں ہو سکتا اس چکر میں کئی لوگ اپنی  اچھی

خاصی نوکری کو  چھوڑ کر  کاروبار شروع کردیتے  ہیں  اور کاروبار  شروع کرنے کے بعد انہیں  بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے  جس   کی و جہ سے   لوگ مالی مشکلات  کا شکار ہو  جاتے ہیں   اور  ان  کی بنیادی ضروریات  جیسا کہ  گھر کا راشن  بجلی کا بل  بچوں  کی سکول   فیس  جیسے  اخراجات پورے کرنا  مشکل ہو  جاتا ہے،
اگر آپ  اپنے اردگرد  نظر  دوڑائیں  تو آپ  کو ایسے  کئی لوگ  مل جائیں  گے  جنہوں  نے  نوکری  کر  کے   بھی  ایک  خوشحال  زندگی گزاری  اور   وہ  اب  کروڑ پتی ہیں   میرا  مقصد نوکری  یا   کاروبار میں  سے کسی  کو غلط کہنا  یا 

ٹھیک  کہنا   نہیں ہے   دونوں کے اپنی  جگہ پر  فائدے اور نقصانات ہیں ،
میں نے اپنی زندگی میں   کاروبار  بھی کیا  نوکری  بھی کی اور آن لائن کاروبار  بھی کیا ہے  میں  یہ سمجھتا ہوں  آپ  نوکری کریں یا پھر کاروبار کریں  آپ کے پاس   financial knowledg ہونا  ضروری ہے  جب تک آپ کے پاس  financial knowledg نہیں ہو  گا  آ پ  مالی  طور پر   کامیاب نہیں ہو سکتے ، آپ  کو  بھی ایسا  شخص  امیر  یا کامیاب  نظر نہیں آئے گا    جس کے پاس  فنانشل  نالج  نہ ہو   ہر  امیر  اور کامیا ب  انسان کے  پاس  فنانشل  نالج ضرور ہوتا ہے ۔
ہر  کسی   نے بزنس 

 کی تعلیم  حاصل نہیں کی ہوتی   اس لیے   بہت سے لوگوں کے    پاس  financial knowledg نہیں  ہوتا   آج کل  ڈیجیٹل  دور ہے  آپ    کچھ  سیکھنا  چاہیں تو   گوگل اور یوٹیوب سے   بھی بہت کچھ سیکھ  سکتے  ہیں   سیکھنے پر ٹائم  ضرور  لگتا ہے    اگر آپ   بنیادی  باتیں سیکھ  جائیں   تو  آپ   بہت  جلد  کامیاب ہو سکتے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں ،
اگر آپ  financial knowledg حاصل   کرنا  چاہتے ہیں  تو  آپ  کو  چند  باتوں   کا بنیادی  علم ہونا  چا ہیے جیسا کہ
asset and liabilities میں  کیا   فرق ہے۔

کونسا asset  بنانے سے   آپ  کو مستقبل میں فائدہ  ہو  گا۔
passive income کیا  ہے اور آپ کیسے  کما سکتے ہیں۔
کہاں پر انویسٹ کریں   جہاں  سے  اچھا منافع مل  سکے۔
کاروبار   کرنے  کے بنیادی اصول  ۔
compound effect  کی مدد سے کیسے آپ  کم   آمدن سے  بھی   امیر  بن سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں   ہر  شخص کو  ان  باتوں کا عمل ہونا  چاہیے   پھر چاہے کوئی امیر ہے یا  غریب  کاروباری   ہے  یا  پھر  نوکری کرنے والا ہے   اگر   ہر کوئی اپنی زندگی  کا تھوڑا  وقت  نکال  کر   ان   باتوں   کا علم  حاصل  کر لے  تو     مال و دولت  کمانا  مشکل   نہیں رہے گا ہاں   سیکھنے میں اور  عملی طور پر کرنے میں وقت  ضرور لگے   گا لیکن  آپ  جتنا  جلدی    ان  باتوں کے بارے میں جان  جائیں  اور ان  پر عمل کرنا  شروع  کر دیں   اتنا  ہی آپ کیلئے   فائدہ   مند ہو  گا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ عام سا پودا بجلی کا بل بھی کم کرسکتا ہے ۔۔ 5 ایسے پودے کون سے ہیں جو بجلی کا بل کم کر کے آپ کے ہزاروں روپے کی بچت کرسکتے ہیں؟

ایک طرف ریلیف ایک طرف تکلیف!!! ایل پی جی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ شہری پریشان ہوگئے