in

ایک طرف ریلیف ایک طرف تکلیف!!! ایل پی جی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ شہری پریشان ہوگئے

ایک طرف ریلیف ایک طرف تکلیف!!! ایل پی جی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ شہری پریشان ہوگئے

ایک طرف ریلیف ایک طرف تکلیف!!! ایل پی جی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ شہری پریشان ہوگئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں27روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس سے اس کی نئی قیمت 234 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ۔اضافے سے گھریلو سلنڈر 2759روپے

اور کمرشل سلنڈر 10,613 روپے ہو گیا۔ اوگرا نے مارچ 2022 کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 27 روپے فی کلو، گھریلو

سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا کر دیا گیا۔دو سال میںایل پی جی کی قیمت میں160 فیصد اضافہ ہوا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جے جے وی ایلجام شورو جوائنٹ وینچرلمیٹڈکو فوری طور پر چلایا جائے

تا کہ لوکل پیداوار بڑھنے سے حکومت کو سالانہ 4 ارب روپے سے زائد کے نقصان سے بچایا جا سکے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں بڑی کمی کردی، روزنامہ جنگ میں

عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق حکومت نے ایک لیٹر پیٹرول پرلیوی میں 16 روپے11 پیسے کمی کرکے ایک روپے81 پیسے مقرر کردی۔ آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کرنا تھا جب تک لیوی 30 روپے

فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے،اب وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے لیوی میں اضافے کے بجائے بڑی کمی کردی،پیٹرول پر لیوی کم کرکے ایک روپےاکیاسی پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر لیوی17 روپے 92 پیسے فی لیٹر تھی، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جس انسان کی کامیابی قریب ہوتی ہے اس میں یہ نشانیاں واضح ہونے لگتی ہیں

”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پریشانی کے وقت یہ وعائیں پڑھیں“