جب میں بیوی کو دیکھنے کے لیے قبر میں اُترا، میرا وہاں سے نکلنے کا دل نہیں کر رہا تھا ۔۔ ارشاد بھٹی اپنی مرحومہ اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے
معروف صحافی اور سینیئر تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کی اہلیہ کا حال ہی میں انتقال ہوگیا۔ اہلیہ کے انتقال کے کئی دن بعد اب ارشاد دوبارہ سے آن سکرین پروگرام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئے۔ جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا
معروف صحافی اور سینیئر تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کی اہلیہ کا حال ہی میں انتقال ہوگیا۔ اہلیہ کے انتقال کے کئی دن بعد اب ارشاد دوبارہ سے آن سکرین پروگرام کر رہے ہیں۔
حال ہی میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئے۔ جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ: ” میری بیوی میری دوست تھی، میری ہم راز تھی۔
اس نے مجھے اس وقت قبول کیا جب کہ میں صرف 20 روپے کماتا تھا اور ایک چارپائی پر سوتا تھا۔ اس کا ایک دن کا خرچہ 10 ہزار روپے تھا۔ وہ باہر سے پڑھی لکھی تھی، اس نے قانون پڑھ رکھا تھا۔
وہ قرآن کی استاد بھی تھی۔ بچوں کو تعلیم بھی دیتی تھی۔ اس نے میرے لیے 3 سال تک اپنے گھر میں بات کی تھی اور پھر ہمارا رشتہ ہوا تھا۔
اس نے مجھ سے شادی کی اور میرے ساتھ کرائے کے گھروں کے دھکے بھی کھائے۔ اس نے میرا ہر طرح سے ساتھ دیا۔ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ میرے پیچھے ساری محنت میری بیوی نے کی۔”