in

10 سال قبل کھونے والا آئی فون بلآخر کہاں سے برآمد ہوا ؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

10 سال قبل کھونے والا آئی فون بلآخر کہاں سے برآمد ہوا ؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) 10 سال قبل کھو جانے والا آئی فون ٹوائلٹ سے مل گیا۔امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی بیکی

بیکمن کا فون 2012 میں ہیلووین کے موقع پر کھو گیا تھا۔بیکی بیکمن کے شوہر ٹوائلٹ فلش کرتے وقت کچھ ٹکرانے کی آوازیں سنیں جس کے بعد انہوں نے

ٹوائلٹ میں پھنسی چیز نکالنے کا فیصلہ کیا۔ٹوائلٹ کھولنے میں کامیاب ہونے کے بعد انہیں ٹوائلٹ میں پھنسی ہوئی چیز دیکھ حیرانی ہوئی۔ انہوں نے دیکھا کہ ٹوائلٹ میں ان کی اہلیہ کا 10 سال قبل کھویا ہوا

آئی فون پھنسا ہوا تھا۔فیس بک پوسٹ میں لکھتے ہوئے بیکی کا کہنا تھا کہ جوڑے ٹوائلٹ سے آنے والی اس آواز کو پہلے ٹوائلٹ کے پرانے ہونے یا گھر کی خراب حالت کو دیا۔لیکن ان کے شوہر کا صبر جواب دے گیا

اور انہوں نے اس پھنسی ہوئی چیز کو ٹوائلٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔بیکی نے مزید لکھا کہ تھوڑی دیر بعد ان کے شوہر بھاگتے ہوئے باہر آئے اور انہیں بتایا کہ وہ یقین نہیں کریں گی کہ انہیں ٹوائلٹ سے کیا ملا ہے۔

بیکی کا آئی فون 2012 میں ہیلووین کے قریب کھویا تھا، تھوڑا عرصہ تلاش کرنے کے بعد انہوں نے ہار مانی اور نیا فون خرید لیا۔ان کا کہنا تھا

کہ جب فون کھویا تو وہ بہت زیادہ کنفیوژ تھیں کہ وہ گھر کے بارہ کہیں بھی نہیں گئیں تھیں۔ لیکن اس کے متعلق انہوں نے تب سے نہیں سوچا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

27شادیاں ، 150 سے زائد بچے، تعلق کس فرقے سے ہے؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

گرمیوں میں تربوز کھائیں اور تمام بیماریوں سے جان چھڑائیں