27شادیاں ، 150 سے زائد بچے، تعلق کس فرقے سے ہے؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے
اوٹاوا(ویب ڈیسک) کینیڈا میں 27شادیاں کرنے والے ایک آدمی کے ڈیڑھ سو سے زائد بچے ہیں جو غالباً ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس شخص کی38سالہ بیٹی میری جین بلیک مور نے اپنے باپ اور فیملی کے متعلق کچھ ایسی حیران کن معلومات مہیا کی ہیں کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔
دی سن کے مطابق میری جین بلیک مور کا کہنا تھا کہ میرا جنم ’مورمون‘ (mormon)کمیونٹی میں ہوا۔ اس مذہبی فرقے میں مرد ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں۔چنانچہ میرے والد نے بھی 27شادیاں کیں
اور میرے 150بہن بھائی ہیں۔میری جین بتاتی ہے کہ ہمارے گھر میں کھانے پینے کی اشیاءاتنی مقدار میں لائی جاتی ہیں جیسے ہم نے کوئی سٹور کھول رکھا ہو، کئی کمرے ان چیزوں سے بھرے رہتے ہیں۔
میں جب 14سال کی تھی ، اس وقت تک ہی ہماری کھانے کی میز کافی بڑی ہو چکی تھی۔ اس پر میرے والد کی 13بیویاں اور میرے 40بہن بھائی کھانا کھاتے تھے۔ہم چار بہن بھائی تھے جب میرے والد نے دوسری شادی کی۔ اس وقت میرے والد کی عمر 26سال تھی
اور انہیں مورمون کمیونٹی کی روایت کے مطابق ہر مرد کی طرح بشپ بنایا گیا تھا۔کیرا بتاتی ہے کہ 1982ءمیں میرے والد نے دوسری بیوی کرسٹینا کے ساتھ شادی کی۔ اس وقت میری عمر چند ماہ تھی۔ ان کی تیسری بیوی کا نام میری این تھا۔ جب میں 10سال کی تھی،
میرے والد نے چوتھی اور پانچویں شادیاں کیں ۔ تب تک ہم ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ پھر میرے والد نے ہمسائے والا مکان بھی خرید لیا۔ گھر میں جنس کے لحاظ سے کام تقسیم تھے۔ خواتین کھانا بناتی، گھر کے دیگر کام کرتی اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں جبکہ مرد کھیتوں میں کام کرتے تھے۔کیرا نے بتایا
کہ ہماری کمیونٹی میں میک اپ اور بال کٹوانے پر سرے سے پابندی عائد تھی۔ سگریٹ، شراب، چائے اور کافی وغیرہ بھی ممنوع تھی۔ ان کے علاوہ ٹی وی، جدید موسیقی، جدید ناول وغیرہ پر بھی پابندی تھی۔ میرے والد نے تمام شادیاں 1980ءسے قبل کیں،
کیونکہ اس کے بعد مورمون چرچ نے ایک سے زائد شادیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر چرچ کی طرف سے یہ پابندی نہ لگائی جاتی تو آج میرے بہن بھائیوں کی تعداد شاید 500سے تجاوز کر چکی ہوتی۔