چاند پر دفن ہونے والا دنیا کا واحد شخص کون ہے؟
لاہور(ویب ڈیسک)چاند قدرت کے نشانیوں میں سے ایک ہے جو دنیا کے نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جبکہ چاند کا زمین کا سیٹلائیٹ بھی ہے جو اس کے گرد مدار میں گردش کرتا رہتا ہے۔یہاں چاند کا ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس پر زندگی موجود نہیں ہے اور
نہ ہی یہاں پر انسان بستے ہیں لیکن پھر بھی ایک ایسے شخص کی چاند پر تدفین کی گئی جوچاند پر جانے کے لئے نہایت متجسس تھا۔یہ بات سننے میں عجیب محسوس ہوتی ہے لیکن حقیت یہی ہے،
اب آپ کے ذہنوں میں یہ سوال پیداہوتا ہے کہ وہ شخص کون تھا؟ جسے چاند پردفن کیا گیا ہے۔اس شخص کانام یوجین شومیکرہے 1928 میں پیدا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ چاند پر قدم رکھنےوالا دنیا پہلا شخص نیل آرم اسٹرانگ تھا جس کے بارے سب ہی جانتے اور یہ بات نصاب کا حصہ بھی ہے۔
تاہم یوجین میکر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں جو چاند پر دفن ہونے والا واحد شخص ہے۔مشہورامریکی ماہرفلکیات اور ماہرارضیات یوجین شومیکر جسے سیاروں خصوصاً چاند کے بارے میں جاننے اور معلومات حاصل کرنے بے حد شوق تھا اسی بنا پر یہ شخص امریکا میں خلاء بازوں کو تربیت بھی دیا کرتا تھا۔
یوجین چاند کے بارے تحقیق کرتا رہتا تھا اسی بناپراس کے پاس چاند کے متعلق بہت معلومات بھی تھی اور اس نے چاند پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے ساتھ مل کر چاند کا نقشہ بھی تیار کیا تھا کہ چاند اندر سے کیسا اور اس کی سطح کس طرح کی ہے۔یوجین نہ صرف چاند کے بارے مکمل آگاہی رکھتا تھا
بلکہ وہ چاند پر جانے کا خواہشمند بھی تھا، اور اس کا خواب بھی تھا جب انسان نے چاند پر جانے کے لئے شروعات کی تو یوجین بہت خوش تھا کہ اب اس کا خوابپورا ہوجائے گا۔یوجین کو یقین تھا وہ چاند کے سفر میں ضرور شامل کیا جائےگا، یوجین کو ایک بیماری تھی جسے ایڈیسن کہاجاتا ہے اس میں بخارکے ساتھ کئی اورعلامات بھی ہوتی ہیں
جس کی وجہ وہ چاند کا سفر نہیں کرسکتا تھا۔یوجین کا انتقال 1997 میں ایک کار کے حادثے کے نتیجےمیں ہوا، اور اس وقت وہ اسٹریلیا میں موجود تھا لیکن اس کی انتقال کے بعد جو کچھ ہوا وہ حیران کن تھا۔امریکی ماہر فلکیات یوجین کی خدمات کومدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کی لاش کی باقیات کو چاند پر بھیجا جائےگا کیونکہ یہ چاند پر جانے کی خواہش رکھتا تھا۔اسی طرح ایک سیلیسٹر نامی کمپنی سامنے آئی جو لوگوں کی لاشوں کی باقیات کو خلا میں بھجوانے کا کام کیا کرتی تھی،
اسی کمپی نے ناسا کے ساتھ مل کر یوجین کی باقیات کو ناسا کے لیونئر پروسپیکٹس اسپیس کرافٹ میں رکھ دیا، اس اسپیس کرافٹ نے چاند پر جاکر یوجین کی باقیات کو چاند پر پھینک دیا۔یہ اسپیس کرافٹ 6 جنوری 1998 کو دنیا سے چاند کی طرف روانہ ہوا۔ اور یوں یوجین دنیا وہ واحد انسان بن گیا جو چاند پردفن ہے۔