ایئرپورٹ پر ایک سال سے کھڑی کار۔۔!! پارکنگ فیس اب تک کتنی ہو چکی ؟ جان کر مالک کے ہوش اُڑجائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک)ایک سال سے ایئرپورٹ پر کھڑی گاڑی کی پارکنگ فیس کی ادائیگی میں مالک کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کے ہوائی اڈے کی پارکنگ سے ایک کار کی تصویر وائرل ہوئی جو وہاں گزشتہ ایک سال سے کھڑی ہے۔سفید رنگ کی اس کار کو اب تک کوئی دیکھنے نہیں
آیا لیکن اب اس کی پارکنگ فیس کے بارے میں جان کر مالک کے ہوش اڑ جائیں گے۔انڈونیشیا کی مقامی پولیس گزشتہ ایک سال سے پارکنگ میں کھڑی کار کے مالک کی تلاش میں ہے، یہ کار ایک سال قبل ایئرپورٹ پر کھڑی کی گئی تھی۔
اس کے بعد سے آج تک اس کا مالک اسے لینے نہیں آیا اور کار ایک سال سے زیادہ عرصے سے دھول مٹی چاٹ رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اسے نومبر 2020 میں ایئرپورٹ پر کھڑا کیا گیا تھا، اس کے بعد سے اب تک کوئی اسے لینے نہیں آیا ہے،پولیس اس کے مالک کی تلاش کر رہی ہے۔
انڈونیشیا کے مقامی میڈیا کے مطابق پولیس ٹریفک ڈائریکٹر کومبس پریانتو نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے، اب گاڑی کے نمبر کی بنیاد پر اس کے مالک کو ٹریس کرکے گاڑی لینے کو کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پلیٹ نمبر کی بنیاد پر اس شخص کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں،
جیسے ہی اس کے نام اور پتے کی تصدیق ہو جائے گی، اسے گاڑی کی پارکنگ فیس ادا کر کے گاڑی لینے کو کہا جائے گا۔کچھ دن پہلے ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس کار کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی تھی، انہیں بتایا گیا کہ یہ سفید رنگ کی کار ایک سال سے وہاں کھڑی ہے،
اب اس کار کو لینے سے پہلے اس کے مالک کو تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔اس کے بعد ہی اس گاڑی کو وہاں سے ہٹانے کی اجازت دی جائے گی، ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے
کہ کیا اس کار کے مالک کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے وہ گاڑی نہیں لے گیا، یہ معاملہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگی۔