in

ادرک کے اس طرح استعمال کرنے سے جسم کی تمام دردوں سے چھٹکارہ مل جائے گا

ادرک کے اس طرح استعمال کرنے سے جسم کی تمام دردوں سے چھٹکارہ مل جائے گا

موٹاپے اور جوڑوں کے درد سےنجات آپ کیلئے’ادرک کا پانی‘ وہ مفید نسخہ ہے جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے،

کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ ویب سائٹ ’کنسیڈر ہیلتھ‘ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں

لوتھڑے نہیں بننے دیتااور یوں خون کے بہاؤ کو متوازن کرتا ہے۔یہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلتا ہے۔

یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اورکئیطرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔ اسے تیار کرنے کیلئے

پہلے ڈیڑھ لٹر پانی کو ابال لیں اور جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں۔اسے کچھ دیر کیلئے ابلنے دیں اور پھر چولہے سے اتار کر اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔

جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس ملا لیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں دو بار یہ مشروب پئیں۔ اس کا استعمال صبح کے وقت ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے کریں۔یہ جہاں موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے

وہیں ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے، نزلہ و زکام سے بچاتا ہے، دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاءکو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب حضرت ابو بکرکی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے حضرت علی سے کیا فرمایا

نبی ﷺ کا یہ فر مان سن لیں جو مرد لیموں کا پانی شوق سے پیتے ہیں