in

میں روز واک کرتا ہوں لیکن وزن کم ہی نہیں ہورہا۔۔۔ چہل قدمی کو پرُاثر بنانے

میں روز واک کرتا ہوں لیکن وزن کم ہی نہیں ہورہا۔۔۔ چہل قدمی کو پرُاثر بنانے

اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے چہل قدمی یا واک کو اپنا معمول بنالیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد جب چہل قدمی سے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں ملتا تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں اور سوچتے ہیں

کہ میں روزانہ واک کرتا ہوں لیکن وزن پھر بھی کم نہیں ہورہا اس کے علاوہ کچھ لوگ چہل قدمی سے پیر میں درد یا دیگر مسائل کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ دراصل چہل قدمی صحت کے لئے مفید تو ہے

لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا صرف اچھی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو چند باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ وہ ضروری باتیں ہم آپ کو نیچے بتا رہے ہی۔اگر آپ طویل چہل قدمی کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں

کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو- اس کے لیے دن بھر پانی کا استعمال کرنے کے علاوہ چہل قدمی کے لیے نکلنے سے 30 منٹ قبل 2 کپ پانی لازمی پیجیے- اور واپسی پر پانی کا استعمال لازمی کریں اس کے علاوہ سوڈا وغیرہ سے پرہیز کریں-وزن کم کرنے کے لیے اگر چہل قدمی کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے جوتوں کا انتخاب بھی درست ہونا چاہیے-

چہل قدمی کے دوران ایسے جوتے استعمال کریں جو آپ کے لیے آرام دہ ہوں نہ بہت ڈھیلے اور نہ زیادہ سخت- اس سے ایک تو آپ چوٹ سے محفوظ رہیں گے اور دوسرا آرام دہ جوتوں کی بدولت دیر تک چہل قدمی کر سکیں گے-چہل قدمی کے دوران اپنی پیٹھ کو بالکل سیدھا رکھیں

اور اس کے علاوہ ٹھوڑی کو اوپر کی جانب جبکہ کندھوں کو بھی سیدھا رکھیں- یہ فارم آپ کے چہل قدمی کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور آپ بغیر تھکان کے دیر تک چہل قدمی کرسکیں گے- وزن میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ تیز رفتار میں چہل قدمی کریں-

یہ بھی دیکھیں کہ آپ کتنی دیر تک تیز تیز چہل قدمی کرسکتے ہیں اور اس رفتار کو برقرار رکھ سکتے ہیں- مختلف وقفوں میں مختلف رفتار کے ساتھ چلنا آپ کیلوریز کو زیادہ جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کے علاوہ یہ چہل قدمی کو دلچسپ بھی بناتا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضرت بلال حبشی ؓ امیہ بن خلف کے غلام تھے ۔بکریاں چرانے کی خدمت سرانجام دیتے تھے: ایمان افروز واقعہ

پرانے زمانے میں حج کیسے ہوتا تھا؟ جانئیے