in

سی سیکشن جان لیوا بھی ہوسکتا ہے اور ۔۔ نارمل ڈلیوری کے لئے ڈاکٹر کیا مشورے دیتی ہیں

سی سیکشن جان لیوا بھی ہوسکتا ہے اور ۔۔ نارمل ڈلیوری کے لئے ڈاکٹر کیا مشورے دیتی ہیں

خواتین کی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی اس وقت آتی ہے، جبکہ وہ ایک ماں بننے والی ہوتی ہیں اور ایک نئی زندگی ان سے منسلک ہو جاتی ہے۔ اس وقت کے احساس اور ہر لمحہ بگڑتی سنورتی طبیعت ایک نیا تجربہ ہوتا ہے، جس کے حوالے سے ایک کشمکش بھی ذہنوں میں ہوتی ہے کہ بچہ نارمل ہوگا یا نہیں، کہیں میرا آپریشن نہ ہو جائے، کہیں بچہ تندرست ہوگا یا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔

۔۔ آج ہماری ویب میں خواتین کے لئے نارمل ڈلیوری سے متعلق چند اہم معلومات بتائی جا رہی ہیں جو کہ ڈاکٹر خود اپنی تمام حاملہ خواتین مریضہ کو بتاتی ہیں تاکہ وہ ایک صحت مند بچہ پیدا کر سکیں۔ ساتھ ہی سی سیکشن جیسے بڑے مرحلے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟گائناکولوجسٹ ڈاکٹر صائمہ علی بتاتی ہیں کہ: ” خواتین دورانِ حمل بیٹھی نہ رہی، تھوڑی بہت چہل قدمی کرتی رہیں، ہر وقت آرام اور سکون کرنے سے بہتر ہے

کہ تھوڑا چلیں پھریں، وزن نہ بڑھنے دیں، سیب اور موسمی پھلوں کو زیادہ سے زیادہ کھائیں، اعتدال کے ساتھ کھانا کھائیں، سب کچھ کھانے کا نہ سوچیں، اپنے لئے کھانے کا ایک روٹین بنا کر چلیں، دودھ پیئیں، مگر دن میں 3 کپ ہی پیئیں، زیادہ سے زیادہ کوشش کریں

کہ کھانا کھانے کے بعد ایک سے دو چکر لگائیں، اپنا ہاضمہ خراب نہ ہونے دیں۔ جوں ہی تکلیف محسوس ہو یا جسم میں سوجن زیادہ ہو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں، سونے سے 1 گھنٹے قبل کھانا کھائیں تاکہ بلا وجہ قے محسوس نہ ہو،

اگر کھانے کا دل نہ چاہے تو ہر گز نہ کھائیں، پھلوں کا تازہ رس نکال کر پی لیں۔ ”سی سیکشن اس صورت میں ہوتا ہے جبکہ بچے کی پوزیشن اپنی جگہ پر نہ رہے، اس کی وجہ ماں کا بہت زیادہ آرام کرنا یا بہت زیادہ کام کرنا بھی ہوسکتا ہے، اس لئے ہر کام کو کرتے وقت اپنی طبیعت کا خیال بھی کرنا لازمی ہے۔ شروع کے 3 ماہ میں اپنی احتیاط زیادہ کریں، کوشش کریں

کہ مصالحے دار کھانے نہ کھائیں، پانی کا استعمال مکمل کریں، روٹی کو سالن میں اچھی طرح ڈبو کر کھائیں تاکہ پیٹ میں چبھن کا احساس نہ ہو۔دورانِ حمل اسپغول کا استعمال کریں یہ آپ کو ہاضمے کے مسائل سے بچائے گی اور بچے کو بھی صحت مند بنانے میں مدد دے گی۔ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے گرمی اور گھبراہٹ زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ چلنے سے بچے کو بھی نقصان ہو سکتا ہے۔سی سیکشن کا خطرہ کیونکہ ماں اور بچہ دونوں کے لئے ہی ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ جان لیوہ ہو،

مگر کچھ ایسے کیسز بھی ہوتے ہیں جہاں دورانِ آپریشن ماں کا بلڈ پریشر ہائی یا لو ہونے سے بچہ یا ماں کی جان جا سکتی ہے۔ اس لئے ڈلیوری سے قبل زیادہ گھبرائیں نہیں، بلکہ اچھا سوچیں، اچھا ہوگا، اپنی سوچ کو مثبت رکھیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ

بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں