in

بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں

بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں

وزن میں کمی لانے کے لئے انسان کئی جتن کرتے ہیں۔ کوئی صبح صبح ورزش کرتا ہے کوئی ڈائٹ پلان تیار کرکے اس پر عمل درآمد کرتا ہے۔ویسے تو وزن میں کمی لانے کے لیے ورزش ایک کارآمد آپشن ہے مگر مصروف زندگی میں روزانہ کی بنیاد پر 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ نکالنا آسان اور ممکن بات نہیں ہے۔لیکن اب وزن گھٹانے کے لئے اتنی محنت نہیں کرنی پڑے گی

کیونکہ کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام سی چیز آپ کے وزن کو بڑھنے سے روک سکتی ہے۔طبی ماہرین نے زیرے کو موٹاپے سے نجات کے لئے معاون قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صرف ایک کھانے کا چمچہ روزانہ کی بنیاد پر زیرہ پاؤڈر خوراک میں شامل کرلیا جائے

تو دوسرے طریقوں کی نسبت وزن تین گنا تیزی سے کم ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق زیرے میں” فائٹو اسٹیرول “ نامی کیمیائی مادّہ موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم میں برے کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکنے میں اہم کردار کرتا ہے اور ساتھ ہی چربی بھی جمنے نہیں دیتا۔زیرہ ایک صحت بخش جز سمجھا جاتا ہے۔

زیرہ حراروں کو جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ کولسٹرول کو کم کرتا ہے، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بہتر بنانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔1- موٹے افراد کو روزانہ 5 گرام زیرہ پاؤڈر اپنی غزا میں شامل کر لینا چاہیے،

اور اس کو مختلف طریقوں سے اپنی خوراک میں استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کے سالن میں ڈال کر یانیم گرم پانی میں ڈال کر بھی۔2- نہار منہ 3 گرام زیرہ پاؤڈر نیم گرم پانی

میں چند قطرے شہد کے ساتھ ملا کر پینے سے پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔3- دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی،

دہی کے ساتھ ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ شامل کر کے روزانہ کھایا جائے تو اس سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی ہوگی بلکہ بڑھے ہوئے پیٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سی سیکشن جان لیوا بھی ہوسکتا ہے اور ۔۔ نارمل ڈلیوری کے لئے ڈاکٹر کیا مشورے دیتی ہیں

لڑکی نے کباڑیے سے 100 روپے کا پیپر ویٹ خریدا، لیکن اس کے اندر کیا تھا؟ کئی سال بعد اس کی حقیقت سامنے آئی تو واقعی ہوش اُڑگئے