انسان بڑا ناشکرا ہے!!! ایسی تصویر جس کو دیکھ کر بے اختیار دل اللہ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائے
انسان بڑا ناشکرا ہے!!! ایسی تصویر جس کو دیکھ کر بے اختیار دل اللہ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائے
لاہور: (ویب ڈیسک) انسان کی فطرت میں ناشکری ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ان چیزوں کے لیے ترستا رہتا ہے اور اس کی خواہش کرتا رہتا ہے جو اس کی دسترس سے دور ہیں اور ان چیزوں کا شکر ادا نہیں کرتا ہے جو اس کو میسر ہیں-
مگر جس طرح ہمارے بزرگ ہم میں شکر گزاری کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ یہی نصیحت کرتے رہتے تھے کہ ہمیشہ اپنے سے کم درجے والے لوگوں کو دیکھو تاکہ شکر گزاری پیدا ہو سکے تو ایسی ہی کچھ تصاویر آج ہم اپ کو دکھائيں گے جن کو دیکھ کر انسان کو ان نعمتوں کی قدر ہوتی ہے جو کہ اللہ نے ہمیں عنایت کی ہیں- شکر ادا کریں کہ آپ کے بچے اسکول جاتے ہیں: اکثر والدین یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ اتنی استعداد نہیں رکھتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بڑے انگلش میڈیم اسکول میں پڑھا سکیں- ایسا کہتے ہوئے وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ مقام شکر ہے کہ ان کا بچہ محنت مزدوری کرنے کے بجائے اسکول جاتا ہے اور تعلیم حاصل کرتا ہے اور اللہ نے ان کو یہ توفیق دی ہے کہ وہ اپنے بچے کو اسکول بھیج سکتے ہیں-
اگر نلکے میں پانی آرہا ہے تو آپ لاکھوں افراد سے بہتر ہیں: اگر گھر بیٹھے آپ کو نلکا کھولنے پر پینے کا پانی مل رہا ہے تو آپ کا شمار دنیا کے ان خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جو لاکھوں کروڑوں لوگوں سے بہتر ہیں- جن کو پانی کے حصول کے لیے کئي کلو میٹر تک کا سفر کرنا پڑتا ہے اور کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنےکے بعد ان کو پینے کا پانی ملتا ہے- یا پھر دنیا میں ایسے بھی افراد موجود ہیں جو اپنی آمدنی میں سے ایک خطیر رقم پانی کی خریداری میں خرچ کرتے ہیں- ان تمام حالات میں پانی پیتے ہوئے ہر ہر گھونٹ میں اللہ کا شکر ادا کرنا تو بنتا ہے-
اگر آپ کا بچہ صحت مند ہے تو اس نعمت کا شکر ادا کریں: اولاد بیٹی ہو یا بیٹا اگر صحت مند ہے اور کسی معذوری سے محسوس ہے تو یہ مقام شکر ہے- کچھ افراد بیٹوں کی پیدائش پر بیٹی مانگتے ہیں جب کہ بیٹی کی پیدائش پر لوگ اولاد نرینہ کی تڑپ لوگوں کو تڑپائے رکھتی ہے- لیکن اس موقع پر یہ تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا اس بات کا شکر ادا کر نا چاہیے کہ اس نے ان کو اولاد کی نعمت سے نوازہ ہے اور اس کے بعد صحت مند اولاد بغیر کسی معذوری اور بیماری کے ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے- آزاد وطن کی ہواؤں میں سانس لینے پر شکر: ہم پاکستان کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پہلا سانس ہی ایک آزاد ملک کی فضا میں لیا ہے اس حوالے سے ہم لوگ غلامی کے مسائل سے آگاہ نہیں ہیں-
اسی وجہ سے اس ملک کی اصل قدر قیمت سے نا واقف ہیں-مگر اس آزادی کی قدر اگر جاننی ہے تو پھر ہمیں اس کے لیے فلسطین اور کشمیر کے لوگوں کے مسائل اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو دیکھ کر اپنی آوادی کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمیشہ انسان کو اسی وقت
اپنے پاس موجود نعمتوں کا احساس اسی وقت ہو سکتا ہے جب کہ وہ ان لوگوں کو دیکھے جو ان نعمتوں سے محروم ہیں۔ اس کے بعد انسان کے دل جب بارگاہ خداوندی میں شکر کے جذبات سے معمور ہوتے ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی پاک ذات اس انسان کو مزيد نوازتی ہے جو کہ اس کی دی ہوئي نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔