in

وہ انمول عادتیں جو آپ کی زندگی کو آسان اور کامیاب بنا دیں

وہ انمول عادتیں جو آپ کی زندگی کو آسان اور کامیاب بنا دیں

وہ انمول عادتیں جو آپ کی زندگی کو آسان اور کامیاب بنا دیں

نیویارک(ویب ڈیسک) گھر میں چیزوں کو منظم رکھ کر زندگی کو بہت کچھ آسان بنایا جا سکتا ہے۔ اب دو پیشہ ور آرگنائزرزنے اس حوالے سے پانچ ایسی عادات بتا دی ہیں جو ہر شخص کو اپنانی چاہئیں۔ دی سن کے مطابق مارگریٹ اور سٹیٹسن نامی ان ماہرین کا کہنا ہے کہ

سب سے پہلے آپ کو یہ عادت اپنانی چاہیے کہ صبح جونہی بیدار ہوں، اپنے بستر کودرست کریں اور تکیے اور چادر وغیرہ سلیقے سے اپنی جگہ پر رکھ دیں۔ دوسرے آپ کو روزانہ گھر کی تمام اشیاءکو درست جگہوں پر رکھنے کی عادت اپنانی چاہیے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ وقت نکالیں اور غیرضروری اشیاءکو باہر پھینکیں اور ضروری اشیاءکو ان کی جگہ پر سلیقے سے رکھیں۔ تیسرے ہر چیز کے لیے ایک جگہ مختص کریں اور اسے مستقل طور پر اسی جگہ پر ہی رکھیں۔چوتھی عادت آپ کو یہ اپنانی چاہیے کہ آپ جو کام آج کرنے والے ہیں روزانہ رات کو ان کی ایک فہرست بناکر سوئیں اور اگلے دن اس فہرست کے مطابق کام کریں۔

اس کے بعد پانچویں اور آخری عادت یہ اپنائیں کہ مذکورہ چار عادات اپنانے پر روزانہ خود کو انعام دیں، یعنی روزانہ اچھی طرح آرام کریں۔ آرام کے لیے بھی وقت مختص کریں اور اس وقت میں صرف آرام کریں۔ یہ تمام عادات اپنانے سے آپ دیکھیں گے کہ بغیر کسی اضافی کوشش کے آپ کا گھر بھی صاف ستھرا رہے گا اور کام میں بھی آپ کی کارکردگی حیران کن طور پر بہتر ہو گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سبحان اللہ ! پاکستان کی سر زمین پر بھی ایک پیغمبر کا روزہ مبارک موجود ہے

بیوی کو پیار سے جانو جانو کہنے والو ایک بار نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان بھی سن لو