وزیر اعظم کا دورہ چین اپوزیشن پر بجلی بن کر گرنے کو تیار! چین سے فوری واپس آتے ہی کیا ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا چین کا دورہ اپوزیشن پر بجلی بن کر گرے گا۔ 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین اس خطے میں تبدیلی لانے کے لئے ہے ،اس دورے کے بعد جو معاہدے
ہونگے وہ بہت اہم ہیں۔یہ دورہ پوزیشن پر بھی بجلی بن کر گرے گا۔چین کا بہت بڑا وفد فوری پاکستان آئے گا جس کے بعد پاکستان میں صنعتی صورتحال تیزی سے بدلتی نظر آئے گی۔
حکومت کو گھر بھیجنے کی باتیں کرنے والوں میں ایک مایوسی پھیل گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی ،
ملکی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔چین کے تجربے اور ملک کی افرادی قوت کے استعمال سے ملکی انڈسٹریز میں انقلاب آئے گا۔ چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے
جو معیشت کو بحال کرنے اور صنعتوں میں جدید ترین ٹیکنا لوجی منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے نئے دور اکا آغاز ہو گا۔ سی پیک روٹس پر چین کے تعاون سے صنعتی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
چین کی حکومت سے تجارتی معاہدوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوکل اندسٹری متاثر نہ ہو۔۔ سیئنر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے چین کے ساتھ تجارت از حد ضروری ہے ۔
چین اور پاکستان کی ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کی لین دین کی جائے جس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔چین کے ساتھ پاکستان کو تقریبا– دس ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا ہے
جس کو کم کرنے کا واحد طریقہ چین کے ساتھ تجارت کا فروغ ہے۔پاکستان کے چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکلنے اور تجارتی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میںخوب مدد ملے گی۔