’پلیز! دوستوں کے ہاتھوں بیوقوف بننے والے عمران خان کے پاس واپس چلی جائیں ‘ جمائمہ کے ٹوئٹ پر ایک شخص کا رد عمل ، پھر وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے کیا کہا ؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خاں کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا
اور پھر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ وزیراعظم شہزاد اکبر کے کام سے نا خوش تھے ،اس کے بعد ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔
جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ ایسی صورتحال میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے ایک ٹوئٹ پر ایک صارف نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا ۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر جمائمہ نے ایک پزل گیم ’ورڈل‘کے
بارے میں ٹوئٹ کیا جس پر ایک صارف نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ہاتھوں بے وقوف بننے والے عمران خان پر واپس چلی جائیں ۔جمائمہ خان نے اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہر ٹوئٹ پر ایسے رد عمل آتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان زند ہ باد کا نعرہ بھی لگا یا ۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سردیوں کے سب سے مہنگے خشک میوے چلغوزے پر عائد ڈیوٹی ختم کردی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی جانب سے چلغوزوں پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ چلغوزے پر عائد ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد
اس کی فی کلو قیمت 5500 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ فی من چلغوزے کی قیمت 20 ہزار روپے کم ہو کر دو لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔حکومت نے سردیوں کے سب سے مہنگے خشک میوے چلغوزے پر عائد ڈیوٹی ختم کردی۔